Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حسن آباد میں مختلف حادثات 3 اموات

حسن آباد میں مختلف حادثات 3 اموات

حسن آباد۔ 26 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سرکل کے حدود میں آج علیحدہ علیحدہ طور پر پیش آئے مختلف واقعات میں 3 افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ سب انسپکٹر سنجئے کے بموجب حسن آباد ٹاؤن کے موظف بس کنڈیکٹر محمد افضل مضافات میں واقع زرعی باؤلی پر کام کرنے کے دوران مکان واپسی کے موقع پر مخالف سمت سے تیز رفتار موٹر سائیکل کے ٹکرانے کے باعث بری طرح زخمی ہوگیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا۔ ٹکر مارنے والے پرکاش نامی نوجوانوں کو مقامی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ اکناپیٹ منڈل کے موضع چوٹاپلی میں آج صبح وینکٹیا نامی 45 سالہ کسان نے زرعات میں ہونے والے شدید مالی نقصانات سے دلبرداشتہ ہوکر آج کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی اور برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ حسن آباد منڈل کے موضع پوتارم میں آج بدریعہ سائیکل سڑک عبور کرنے والے 58 سالہ چندرا ریڈی نامی کسان نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے کے باعث برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ حسن آباد پولیس اس ضمن میں کیس درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT