Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حسن آباد میں وائشیا برادری کا بند کامیاب

حسن آباد میں وائشیا برادری کا بند کامیاب

حسن آباد /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نامور ترقی پسند مصنف و متنازعہ پروفیسر کنچا ایلیا جنہوں نے زمانے قدیم سے ہی تجارت کے پس پردہ مبینہ طور پر لوٹ کھسوٹ کرنے والی تاجر برادری وائشیا طبقہ کی کالی کرتوتوں و حقائق کو منظر عام لاتے ہوئے تحرکہ دہ کتاب کو فی الفور ضبط کرنے و پروفیسر کنچا ایلیا کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی آریا وائشیا سنگم کی ایما پر آج حسن آباد کے علاوہ کوہیڈا ، بیجنکی اکناپیٹ وملکانار منڈلس میں مکمل بند منایا گیا جوکہ کامیاب رہا اور تمام کاروباری ادارے بینکس پٹرول پمپس اور دن کے سینما شوز بند رکھے گئے ۔ جس کے باعث مذکورہ مقامات میں عام زندگی پوری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ علاوہ ازیں بی جے پی و دیگر ہندو تنظیموں نے مذکورہ وائشیا سنگم بند کی بھرپور تائید کی تھی نیز متنازعہ پروفیسر کنچا ایلیا کے خلاف ملک سے غداری کا کیس درج کرنے و مذکورہ کتاب کو فوری ضبط کرنے کا مطالبہ کیا ۔

ضلع کلکٹر مانک راج کا دورہ ظہیرآباد
ظہیرآباد /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر سنگاریڈی ایم مانک راج نے کل حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کا انچانک دورہ کرتے ہوئے ریونیو ڈیویژن آفس ظہیرآباد میں محکمہ مال کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر موضع انگول میں واقع سرکاری اراضی کے ریکارڈ کی تنقیح کی اور اس خصوص میں جاری سروے میں سرعت پیدا کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہ دایت دی ۔ موضع انگلو میں اقلیتی اقیامتی اسکول کیلئے مختص کردہ 11 ایکر اراضی کے منجملہ 8 ایکر اراضی قابض کے قبضہ تصرف میں ہے ۔ جس کی وجہ سے اقلیتی اقامتی اسکول کیلئے فی الوقت صرف 3 یکر اراضی رہ گئی ہے ۔ ضلع کلکٹر نے اس سرکاری اراضی کے قابضین سے متعلق ساری تفصیلات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT