Wednesday , April 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حسن آباد کی ترقی کیلئے 35کروڑ روپئے منظور

حسن آباد کی ترقی کیلئے 35کروڑ روپئے منظور

حسن آباد۔/21 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی حسن آباد مسٹر وی ستیش کمار کے بموجب ریاستی حکومت نے معاشی سال 2017-18 کے بجٹ سے حسن آباد ٹاون کی ترقی و خوشنما بنانے کی غرض سے 35 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ وہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ٹاؤن کے مختلف وارڈز کا ’’ وارڈ درشنا ‘‘ پروگرام کے تحت دورہ کرتے ہوئے کثیر الاشاعت اردو روزنامہ سیاست کے مقامی نمائندہ معین اطہر عثمانی سے تفصیلی بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاؤن میں گندے و برساتی پانی کی نکاسی کیلئے موریوں کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپئے منظور کئے تھے نیز کھلے عام رفع حاجت سے پاک ٹاون کا انعام پانے پر حسن آباد ٹاون کو 10کروڑ روپئے انعام ریاستی حکومت سے ملا تھا۔ رکن راجیہ سبھا کیپٹن لکشمی کانت راؤ کی سفارش پر مرکزی حکومت نے مزید 15کروڑ روپئے حسن آباد ٹاون میں مختلف ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے منظور کئے ہیں۔ اس طرح جملہ 35کروڑ روپئے کے صرفہ سے ٹاون کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ شناخت کردہ کاموں کو انجام دیا جائے گا۔ اس ضمن میں عوامی ترجیحات کو مقدم رکھا جائیگا۔

میڈیکل امتحان میں ناکامی پر
نوجوان کی خودکشی
یلاریڈی۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل سداشیو نگر مستقر سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ نوجوان ہریش بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کے ساتھ ان دنوں منعقدہ میڈیکل امتحان میں شرکت کرکے ناکام ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ ہریش ان دنوں ہی دبئی جاکر آیا تھا جو میڈیکل امتحان میں کامیابی پر جورڈن ملک کا رخ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ لیکن اس امتحان میں ناکامی سے مایوس و دلبرداشتہ ہوکر منڈل کے شیوار میں صحرائی علاقہ میں درخت سے پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ متوفی کو باپ نرسیا اور دو بھائی ہیں۔ نعش کو پولیس نے سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔ متوفی کے باپ کی شکایت پر کیس درج کرلیا گیا۔ انسپکٹر مسٹر گنگادھر راؤ مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT