Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حسن اخلاق کے ذریعہ دعوت دین پر زور

حسن اخلاق کے ذریعہ دعوت دین پر زور

محبوب نگر 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسجد محمدی آمنہ مسدوس نگر محبوب نگر میں ایس ایس ایس کے زیر اہتمام ’’ملی اتحاد وغیرہ مسلمین میں دعوت دین‘‘ کے عنوان سے خطاب کریت ہوئے مفتی حافظ سید صادق محی الدین فہیم جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے کہا کہ ملی اتحاد اور عیر مسلمانوں میں دعوت دین کا کام کرنے والوں کو چاہئے کہ جماعتی وابستی سے اونچا ہوک

محبوب نگر 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسجد محمدی آمنہ مسدوس نگر محبوب نگر میں ایس ایس ایس کے زیر اہتمام ’’ملی اتحاد وغیرہ مسلمین میں دعوت دین‘‘ کے عنوان سے خطاب کریت ہوئے مفتی حافظ سید صادق محی الدین فہیم جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے کہا کہ ملی اتحاد اور عیر مسلمانوں میں دعوت دین کا کام کرنے والوں کو چاہئے کہ جماعتی وابستی سے اونچا ہوکر یہ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ حسن اخلاق کے ذریعہامت کے اندر اتحاد کا کام کریں اور غیر مسلمین کے سامنے بہترین اخلاق کے ذریعہ دین کو پہنچائیں کیونکہ ہر انسان کے اندر اپنے پیدا کرنے و الے خدا کی عبادت کا جذبہ ہے مگر صحیح راستہ نہ ملنے کی وجہ سے اپنے دل کی تسکین کیلئے جھاڑ ‘پہاڑ وغیرہ کے سامنے جھک رہا ہے۔ اگر ہم اس کے سامنے صحیح خدا کے تصور کو پیش کریں تو وہ ایمان لاسکتا ہے۔ مولانا محمد شفیع ندوی نقشبندی خطیب مسجد آمنہ ولی چوکی حیدرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آدم علیہ اسلام کو شیطان نے سجدہ نہیں کیا اور اللہ سے کہا کہ وہ اس کے بندوں کو قیامت تک بہکائے گا اور اس تعلق سے مہلت مانگا ‘ شیطان کی کوشش یہ ہے کہ اللہ کے ساتھ غیر کو شریک کرلیں تا کہ اللہ کی وحدانیت پر لوگ قائم نہ رہیں ۔ مولانا حافظ سلطان سیف محمدی اہل حدیث مالے گاوں مہاراشٹرا نے نے کہا کہ آج غیر مسلمین میں دعوت دین کی سخت ضرورت ہے۔ ہم عیر مسلمین کو اسلام کے بارے میں معلومات فراہم کریں تو غیر مسلمین میں موجود اسلام کے تعلق سے جو غلط فہمی ہے وہ دور ہوسکتی ہے ۔ ڈاکٹر پروفیسر سید اسلام الدین مجاہد پروفیسر اردو آرٹس کالج حیدرآباد و رکن جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ اختلافات کو حضورؐ کے زمانے سے ہی ہے۔ مگر اختلافات سے ہٹ کر کام کریں تو بہتر ہے۔ ان کے علاوہ مولانا عبدالرشید مظاہری بانی و ناظم مدرسہ شمس العلوم نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ میں عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جلسہ کی کارروائی مولانا حافط محمد عبدالناصر مظاہری صدر ایس ایس ایس کے نے چلائی۔ جلسہ کا آغاز کمسن قاری کے قرائت کلام پاک اور محمد عبدالقدیر معلم مدرسہ شمس العلوم اور مطہر عبداللہ طالب علم کے نعت شریف سے ہوا ۔ عبید اللہ سکریٹری خارجہ ایس ایس ایس کے نے تمام مہمانوں کیلئے طعام کا اہتمام کیا اور آخر میں عبدالرحمن صوفی نے کلمات تشکر ادا کئے ۔

TOPPOPULARRECENT