Tuesday , July 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حسن آباد میں شدید غیرموسمی بارش

حسن آباد میں شدید غیرموسمی بارش

حسن آباد۔ 13 ؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ٹاؤن و قریبی مواضعات میں آج دوپہر 2 بجے تا زائد از ایک گھنٹہ تک شدید غیر موسمی بارش ہوئی جس کے سب ٹاؤن کے مختلف کالونیاں جھیل کا منظر پیش کر رہے تھے ۔ بیشتر محلے جات میں برساتی پانی کی نکاسی کے لئے خاطر خواہ موریاں نہ ہونے کے باعث پانی کی بھاری مقدار سڑکوں پر رکی رہتی ہے ۔ امبیڈکر نگر کے نشیبی علاقوں میں موجود گھروں میں بھی پانی کے بھاری مقدار داخل ہوجانے کے باعث مکینوں کو سخت مشکلات پیش آئیں ۔ بالخصوص جاری موسم گرما کی تعطیلات گذارنے کی خاطر مختلف مقامات کو گئے ہوئے شہریوں کے مقفل مکانات میں موجود گھریلو اشیاء و سامان کو شدید نقصان پہنچنے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں ۔ شدید بارش سے حسن آباد مارکٹ یارڈ میں ذخیرہ کئے گئے زائد از 2 ہزار دھان و مکئی کے تھیلے بھیگ کر متاثر ہوگئے جس کے نتیجے میں متعلقہ کسانوں کو مالی نقصانات پہنچنے کا امکان ہے ۔ بارش سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ کے لئے مارکٹ یارڈ حسن آباد میں مناسب اقدامات کئے جانا ناگزیر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT