Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / حسن علی ونڈے کے نمبر ون بولر بن گئے

حسن علی ونڈے کے نمبر ون بولر بن گئے

دبئی۔20 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ونڈے کرکٹ کی نئی درجہ بندی جاری کردی گئی، جس میں پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی ونڈے کے نمبر ایک بولر بن گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی بولرس کی درجہ بندی میں حسن علی 6 درجہ ترقی کے بعد پہلے مقام پرآگئے، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔بیٹسمینوں کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز دو درجہ ترقی کے بعد سرفہرست ہیں جبکہ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔پاکستان کے بابراعظم کی درجہ بندی میں بھی دو مقامات کی ترقی ہوئی اور وہ چوتھے نمبر پر آگئے۔آئی سی سی کی ٹیموں کی ونڈے درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کا پہلا نمبر ہے، ہندوستان دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان کا چھٹا مقام برقرار ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ونڈے درجہ بندی ہندوستان شائقین کے لئے مایوس کن ثابت ہوئی ہے کیونکہ اس میں ہندوستان کو اپنا پہلا مقام جنوبی افریقہ کیلئے خالی کرناپڑاہے جس نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ونڈے میں 104 رنز کی کامیابی حاصل کی ہے۔اس وقت ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درجہ بندی کے نشانات 120 ہیں لیکن قریبی فرق کی وجہ سے ہندوستان کو پہلا مقام گنوانا پڑا ہے۔

TOPPOPULARRECENT