Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / حسن علی کو مقابلے کم کھیلنے کی ہدایت

حسن علی کو مقابلے کم کھیلنے کی ہدایت

کراچی۔20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے ٹخنے کی تکلیف میںمبتلا فاسٹ بولر حسن علی کو پاکستان سوپر لیگ کے دوران احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہیں پشاور زلمی کی جانب سے کم میچ کھیلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ذرائع کے بموجب دبئی روانگی سے پہلے حسن علی نے ایک ہفتہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گزارا جہاں ان کے فٹنس کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹرسہیل سلیم ، فزیو اور کوچز سب اس بات پر متفق ہیں حسن علی کی جسمانی ساخت ایسی ہے کہ انہیں اکثر زخموں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے کریر کو طول دینے کیلیے انہیں خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ، انہیں گروپ ٹریننگ کے بجائے مخصوص ٹریننگ پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔این سی اے حکام نے یہ مشورہ دیا ہے کہ حسن علی کو ابھی آرام کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق حسن علی کوپہلے ہی پی ایس ایل کے ابتدائی تین سے چار میچوں میں شرکت سے روکا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT