Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / حسن علی کو 5 وکٹیں ، سری لنکا 208 رنز پر ڈھیر

حسن علی کو 5 وکٹیں ، سری لنکا 208 رنز پر ڈھیر

ابوظبی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے یہاں تیسرے ونڈے میں سری لنکا کو بہترین شروعات کے باوجود 208 رنز تک محدود رکھا ۔ ایک موقع پر 25 اوورس میں سری لنکا 102/2 کے مستحکم موقف میں تھی لیکن حسن علی نے 10 اوورس میں 34 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو شدید نقصان پہنچایا۔ سری لنکا کیلئے کپتان اُپل ترنگا نے سب سے زیادہ 61 رنز اسکور کئے۔

TOPPOPULARRECENT