Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / حسن علی کی نظریں ہاشم آملہ کوآوٹ کرنے پر مرکوز

حسن علی کی نظریں ہاشم آملہ کوآوٹ کرنے پر مرکوز

لاہور۔9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنی سرزمین پر پہلا بین الاقوامی میچ کھیلنے کیلئے پرجوش ابھرتے ہوئے پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر حسن علی نے حریف اسٹار جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملہ کو آؤٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے رکن اور ایونٹ کے سب سے کامیاب بولر حسن علی نے کہا کہ وہ ورلڈ الیون کے خلاف تین ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز کے شدت سے منتظر اور بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون ایک اچھی ٹیم ہے اور اس میں تمام ہی کھلاڑی بہت اچھے ہیں لیکن عالمی شہرت یافتہ اور عالمی معیار کے بیٹسمین ہاشم آملہ کو آؤٹ کرنا ایک اعزاز ہوگا۔یاد رہے کہ مارچ 2009 میں سری لنکائی ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان پر بین الاقوامی کھیلوں کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اس وقت سے اب تک سوائے زمبابوے کے کسی بھی عالمی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور آٹھ سال تک ملک کے میدان ویران پڑے ہیں۔اس دوران پاکستان کو اپنے تمام گھریلو مقابلے تیسرے مقام پر کھیلنے پڑے جس کے سبب نوجوان کھلاڑی اب تک اپنے میدانوں پر اپنے عوام کے سامنے کھیلنے سے لطف اندوز نہیں ہو سکے لیکن حسن علی کے پاس ورلڈ الیون کیخلاف پاکستان کی نمائندگی کر کے یہ خواب پورا کرنے کا بہترین موقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT