Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / حسینی علم میں تڈشی مہم ‘ 12 روڈی شیٹرس گرفتار

حسینی علم میں تڈشی مہم ‘ 12 روڈی شیٹرس گرفتار

حیدرآباد ۔ /27 مئی (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے حسینی علم کے علاقے پاردی واڑہ میں کارڈن سرچ آپریشن کے دوران 12 روڈی شیٹرس اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ کاربائیڈ کے ذریعہ پکائے جانے والے آم کے گوداموں پر دھاوے کئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ 450 پولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی پولیس پارٹیوں نے آج شام 6.00 بجے حسینی علم پاردی واڑہ علاقہ میں گھر گھر تلاشی مہم  کے دوران غیرقانونی طور پر تیار کی گئی شراب کے ہزار پیاکٹس کو ضبط کرلیا اور 12 روڈی شیٹر کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضے سے 4 تلواریں اور خنجر برآمد کرلیا ۔ پولیس نے پاردی واڑہ علاقہ کے 9 انٹری پوائنٹس کا محاصرہ کرتے ہوئے یہ تلاشی لی ۔ پولیس نے پاردی واڑہ کی خواتین کی جانب سے بڑے پیمانے پر کاربائیڈ کیمیکل کے ذریعہ آم پکانے والے گوداموں پر دھاوا کیا اور 5 کاربائیڈ کے بیاگس برآمد کرلئے ۔ پاردی واڑہ کی خواتین نے پولیس کو تلاشی مہم سے روکنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اپنی تلاشی جاری رکھتے ہوئے خواتین کے خلاف دھوکہ دہی اور دیگر دفعات کے تحت پانچ علحدہ مقدمات درج کئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT