Wednesday , November 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / حسین جہاں نے زخمی سمیع کی عیادت کی

حسین جہاں نے زخمی سمیع کی عیادت کی

کولکتہ۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹر محمد سمیع پر بے وفائی سے لے کر میچ فکسنگ کے تمام الزام لگانے والی ان کی بیوی حسین جہاں سمیع کے سڑک حادثے میں زخمی ہونے کی خبر سننے کے بعد ان سے ملنے کے لیے کولکتہ سے دہلی پہنچیں ۔گزشتہ کچھ دنوں سے کرکٹ کی دنیا میں اپنے الزامات سے تہلکہ مچا دینے والی حسین نے اپنے شوہر اور ہندستانی فاسٹ بولر سمیع کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔حسین اپنی بیٹی کے ساتھ صبح کولکتہ سے دہلی کے لئے روانہ ہوئیں جہاں سمیع کا علاج چل رہا ہے ۔سمیع کو گزشتہ ہفتے کار حادثے میں کافی چوٹ لگی تھی اور ان کے سر پر ٹاکے بھی لگے ہیں۔ حسین نے لال بازار کے کولکتہ پولیس ہیڈکوارٹر میں سمیع سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی،اس کے بعد انہیں اپنے زخمی شوہر سے ملنے کے لیے پولیس سیکورٹی مہیا کروائی گئی ہے ۔حسین کے وکیل ذاکر حسین نے کہا کہ ان کی موکلہ نے سمیع کے حادثے کی خبر سننے کے بعد دہلی میں سمیع سے ملنے کے لئے ہوائی جہاز ٹکٹ خریدے ہیں۔سمیع کی کار دہرہ دون سے دہلی آنے کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ سمیع سے فون پر بات کرنے کے لیے بھی انہوں نے کافی کوشش کی تھی لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔میں نہیں جانتی کہ فی الحال سمیع کہاں ہیں، مجھے پہلے یہ جاننا ہوگا کہ وہ کہاں ہیں پھر میں ان سے ملوں گی۔لیکن پھر بھی میری لڑائی جاری رہے گی۔محمد سمیع 24 مارچ کو اُس وقت حادثے کا شکار ہوگئے جب اُن کی کار ٹرک سے ٹکراگئی تھی، حادثے میں وہ معمولی زخمی ہوئے اور سر پر کچھ ٹاکیلگے ۔حادثے کی خبر سن کر حسین جہاں کا دل بھی نرم ہوگیا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری لڑائی اُس سے ہے جو سمیع نے میرے ساتھ کیالیکن میں انہیں جسمانی طور پر نقصان پہنچانا نہیں چاہتی، وہ مجھے بیوی کی حیثیت سے مزید نہیں چاہتے لیکن میں اب بھی اُن کے لئے احساسات رکھتی ہوں اور پیار کرتی ہوں کیونکہ وہ میرے شوہر ہیں۔حسین جہاں نے مزید کہا کہ میں دعا کروں گی کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں۔ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ سمیع سے ملنے کے لئے بے چین ہیں لیکن انہوں نے میری کسی بھی فون کال کا جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ سمیع کے اہل خانہ بھی مجھے نہیں بتارہے کہ اس وقت وہ کہاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT