Tuesday , July 17 2018
Home / سیاسیات / حسین جہاں کی ممتا بنرجی سے ملاقات متوقع؟

حسین جہاں کی ممتا بنرجی سے ملاقات متوقع؟

کولکاتا۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز محمد سمیع اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان جاری تنازعہ کے درمیان حسین جہاں 23مارچ کو وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کرسکتی ہیں۔پیر کو وزیر اعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات کرنے کیلئے حسین جہاں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ گئی تھیں اور ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا ۔اس سے قبل حسین جہاں نے دعویٰ کیا تھا کہ سمیع کے افراد خاندان اس کو ہلاک کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔حسین جہاں نے کہا تھا کہ میں یہاں وزیرا علیٰ سے ملاقات کرنے کیلئے آئی تھیں مگر وہ یہاں نہیں ہیں اس لیے میں ان کے گھر پر ایک خط چھوڑ کر جارہی ہوں ۔اس سے قبل اتوار کو حسین جہاں نے ممتا بنرجی سے اپیل کی تھی ان کے مسائل کو سنیں اور حل کریں ۔

TOPPOPULARRECENT