Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حسین ساگر جھیل کی پینے کے پانی کے ذخیرہ میں تبدیلی کا منصوبہ

حسین ساگر جھیل کی پینے کے پانی کے ذخیرہ میں تبدیلی کا منصوبہ

بیرونی ممالک سے درآمد شدہ عصری گاڑی کا افتتاح، صفائی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
حیدرآباد 19 اپریل (این ایس ایس) وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات کلوا کنٹلہ تارک راما راؤ نے آج اس عہد کا اظہار کیاکہ حسین ساگر کو ہر قسم کی گندگی و آلودگی سے پاک و صاف بناتے ہوئے اس جھیل کو پینے کے پانی کے اہم ذخیرہ میں تبدیل کیا جائے گا۔ حسین ساگر کی صفائی اور اس میں پھیلنے والی بیلوں کے مکمل خٓتمہ کیلئے بیرونی ممالک سے مخصوص آبی گاڑی درآمد کی گئی ہے۔ کے تارک راما راؤ (کے ٹی آر) آج یہاں اس خصوصی گاڑی کے افتتاح کے ذریعہ حسین ساگر کی صفائی مہم کے فنڈس استعمال کئے جارہے ہیں۔ اس جھیل کی صفائی کے لئے 370 کروڑ روپئے کے فنڈس استعمال کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے اپنے بجٹ سے مزید 100 کروڑ روپئے بھی مختص کی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ’’ہمارا مقصد ہے کہ حسین ساگر کو بالکل صاف و شفاف بنایا جائے اور وہاں سے وہ تمام کچرا ہٹایا جائے جس سے سارے علاقہ میں تعفن پھیل رہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ حسین ساگر میں جمع ہونے والے گندہ پانی کا رُخ دوسرے نالوں کی سمت منتقل کرنے کے لئے پائپوں کی تنصیب کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور بڑی نہروں سے ریت کی نکاسی آنے والے موسم برسات سے قبل مکمل کرلی جائے گی۔ اس کام کے لئے 29 کروڑ روپئے مالیتی ٹنڈرس کو قطعیت دی گئی ہے۔ کے ٹی آر نے کہاکہ اس خوبصورت جھیل کو ہر قسم کی گندگی و آلودگی سے پاک بنانے کے لئے انتہائی جدید رین سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی مشنری استعمال کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT