Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / حسین ساگر جھیل کے کنارے انتہائی بڑا قومی پرچم لہرایا گیا

حسین ساگر جھیل کے کنارے انتہائی بڑا قومی پرچم لہرایا گیا

حیدرآباد۔ 2 جون (سیاست نیوز) ریاست میں آج یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اضلاع میں منڈل سطح تا ضلع سطح پر بھی یوم تاسیس تقاریب منظم کی گئیں۔ ضلع مستقروں پر وزرا نے یوم تاسیس تقاریب میں شرکت کی ان تقاریب کے حصہ کے طور پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے حسین ساگر کے کنارے سنجیویا پارک کے احاطہ میں انتہائی بلند قومی ترنگا کی پرچم کشائی انجام دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 303 فٹ اونچے کھمبے پر لہرائے گئے قومی پرچم کی چوڑائی 108 گز اور لمبائی 72 گز ہے۔ پرچم کشائی تقریب کے موقع پر اسپیکر اسمبلی مسٹر مدھو سدن چاری، وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی، وزیر ہاؤزنگ اندرا کرن ریڈی، وزیر انیمل ہسبینڈری ٹی سرینواس یادو، چیف سیکریٹری راجیو شرما کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیدار وغیرہ بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT