Wednesday , August 22 2018
Home / شہر کی خبریں / حسین ساگر سے گندگی دور کرنے فوری اقدامات پر زور

حسین ساگر سے گندگی دور کرنے فوری اقدامات پر زور

پرنسپال سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار کا جھیل کا دورہ، کاموں کا معائنہ
حیدرآباد 16 فروری (این ایس ایس) پرنسپال سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق اروند کمار نے آج حسین ساگر کا دورہ کرکے اس جھیل کو صاف کرنے کیلئے کئے جارہے کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایچ ایم ڈی اے کمشنر چرنجیولو، چیف انجینئر بی ایل این ریڈی اور دوسرے عہدیدار موجود تھے۔ اروند کمار نے ایچ ایم ڈی اے کے عہدیداروں سے کہاکہ اس جھیل سے گندگی اور دیگر ناکارہ اشیاء کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور اس کے لئے ایمفیبٹس ایکسکیوبیٹر لگائے جائیں۔ انھوں نے بند پر شجرکاری کرنے اور اس جھیل میں پُرکشش مقام پر آئی لینڈس بنانے کی بھی خواہش کی۔ حسین ساگر حیدرآباد کی اہم جھیل ہے جو سیاحوں کے لئے ایک پُرکشش مقام ہے۔ یہ جھیل جو کبھی پینے کے پانی کا ذریعہ ہوا کرتی تھی، بتدریج اس میں سیوریج چھوڑا جانے لگا اور یہ اس کا مقام بن گئی۔ اس جھیل کے پانی کو بہتر بنانے اور اس میں آلودگی کو روکنے کے لئے ایچ ایم ڈی اے نے حسین ساگر لیک اینڈ کیاچمنٹ ایریا امپرومنٹ پراجکٹ شروع کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT