Monday , June 25 2018
Home / Top Stories / حسین ساگر میں لارڈ بدھا کے مجسمہ پر صدر کووند کی حاضری،دہلی واپسی

حسین ساگر میں لارڈ بدھا کے مجسمہ پر صدر کووند کی حاضری،دہلی واپسی

Hon'ble President of India Sri Ram Nath Kovind seen off at the Begumpet Airport by Governor Sri E.S.L. Narasimhan and Chief Minister K.Chandra Sekhar Rao on Wednesday.Pic:Style photo service.

حیدرآباد۔/20ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے حسین ساگر جھیل میں واقع لارڈ بدھاکے مجسمہ کا درشن کرتے ہوئے پراثر خراج عقیدت ادا کیا اور اپنا دورہ حیدرآباد مکمل کرتے ہوئے خصوصی طیارہ کے ذریعہ نئی دہلی واپس ہوگئے۔ صدر کووند نے حسین ساگر جھیل کے وسط میں واقع لارڈ بدھا کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھاتے ہوئے قدیم زمانہ کے بدھ مت کے بانی اور فلسفی کو خراج عقیدت ادا کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی بھی صدر جمہوریہ کے ساتھ تھے۔ صدر کووند کے دورہ کے مقام پر وسیع تر سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ تلنگانہ کے محکمہ سیاحت نے صدر کووند، گورنر نرسمہن، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اور دوسروں کو مجسمہ تک لیجانے کیلئے خصوصی کشتی کا انتظام کیا تھا۔ صدر ہند نے گزشتہ روز عالمی تلنگانہ کانفرنس 2017 کی اختتامی تقریب میں شرکت کی تھی۔ تلگو تہذیب و زبان کا یہ پانچ روزہ عالمی اجتماع لال بہادر شاستری اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوا۔

TOPPOPULARRECENT