Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / حسین ساگر کی صفائی کیلئے اقدامات

حسین ساگر کی صفائی کیلئے اقدامات

حیدرآباد ۔ 17 جنوری (این ایس ایس) حسین ساگر جھیل کو صاف اور گرین رکھنے کیلئے ریاست کی آئی ٹی کمپنیوں کے ایک گروپ نے حیدرآباد میٹرو پولٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے) کے اشتراک سے حسین ساگر جھیل کی حفاظت کیلئے بنجارا اور بلکاپور نالوں کی صفائی کیلئے ایک پلان بنایا ہے جوکہ شہر کیلئے ایک فخر کی علامت ہے۔

اس پروگرام میں آئی ٹی کمپنیوں کے کوئی 400 والینٹرس، نامور اشخاص اور کالجس حصہ لیں گے۔ بنجارا اور بلکاپور این جی اوز نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بیداری مہم کے ذریعہ 25 جنوری سے نالوں کی صفائی کا کام شروع کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ اس بیداری مہم میں سلم علاقوں اور اس جھیل کے کنارے پر موجود کمیونٹیز تک پہنچنا اور ان میں اس تعلق سے بیداری پیدا کرنا شامل ہے۔ ہاسپٹلس، شاپنگ کامپلکس، اسکولس اور کالجس پہنچ کر یہ بیداری مہم چلائی جائے گی اور جھیل کے اطراف ایک ریالی بھی نکالی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT