Wednesday , December 12 2018

حصول اراضیات بل ، کسانوں کے ساتھ پر اعتماد فریب

ممبئی ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : بی جے پی کی مخالفت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حلیف جماعت شیوسینا نے آج کہا ہے کہ لوک سبھا میں کسان دشمن حصول اراضیات بل پر ووٹنگ کے وقت اس کی غیر حاضری کا مقصد اس گناہ کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھی جس کے ذریعہ کسانوں کو دھوکہ دیتے ہوئے زبردستی اراضیات چھین لی جائے جب کہ بی جے پی نے بعض ارکان کی مخالفت کے با

ممبئی ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : بی جے پی کی مخالفت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حلیف جماعت شیوسینا نے آج کہا ہے کہ لوک سبھا میں کسان دشمن حصول اراضیات بل پر ووٹنگ کے وقت اس کی غیر حاضری کا مقصد اس گناہ کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھی جس کے ذریعہ کسانوں کو دھوکہ دیتے ہوئے زبردستی اراضیات چھین لی جائے جب کہ بی جے پی نے بعض ارکان کی مخالفت کے باوجود اس بل کی منظوری کے لیے سخت محنت کی ہے اور ہم اپنے وعدہ پر قائم رہتے ہوئے اس بل کی تائید نہیں کی ۔ جس کے باعث ووٹنگ کے موقع پر ایوان سے غیر حاضر رہے تاکہ حکومت کے کسانوں دشمن حصول اراضیات بل کے خلاف شیوسینا کا احتجاج درج کروایا جاسکے ۔ شیوسینا کے ترجمان سامنا کے اداریہ میں کیا گیا ہے کہ اگرچیکہ ہم مہاراشٹرا اور مرکز میں حکومت کے حلیف ہیں لیکن ہم مذکورہ بل مخالفت کر کے ہمارا موقف واضح کردیا ہے کیوں کہ شیوسینا نے کبھی کسانوں کو سنہرے خواب دکھا کر اور بلند بانگ وعدے کر کے ووٹ حاصل نہیں کئے ۔ جیسا کہ دوسری جماعتوں نے اقتدار میں آنے کے بعد انتخابی وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے کسانوں کی اراضیات ہتھیا لینے کی کوشش میں ہے ۔ تاہم شیوسینا نے کہا کہ کسانوں کی تائید کا یہ غلط مطلب نہیں لینا چاہئے کہ وہ ملک کی ترقی کے خلاف ہے ۔ بلکہ یہ ترقی بہتر معیشت اور صنعتی نشوونما کے لیے ہونا چاہئے

لیکن کسانوں کی زندگیاں داؤ پر نہیں لگانا چاہئے ۔ شیوسینا نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے تجارتی دارالحکومت سے دوسرے علاقوں کو اہم تجارتی اداروں کی منتقلی کے لیے منصوبہ بند کوشش کی جارہی ہے جب کہ اہم دفاتر بشمول ڈائمنڈ مارکٹ اور دیگر کمپنیوں کو زبردستی منتقل کی جارہی ہے لیکن اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا ۔ اس خصوص میں مثال پیش کی گئی کہ حکومت گجرات نے گذشتہ ماہ یہ فیصلہ کیا ہے کہ سورت شہر میں ڈائمنڈ ریسرچ اینڈ مرکنٹائل سٹی قائم کی جائے تاکہ ممبئی میں واقع ہیروں کے کاروبار کو وہاں منتقل کیا جاسکے ۔ پارٹی ترجمان نے مزید کہا کہ لوگوں نے حصول انصاف کے لیے اپنی زندگی مہاراشٹرا کے لیے وقف کردی ہے اور یہ جدوجہد ادھوری نہیں چھوڑی جاسکتی اور ہم کسانوں کی زندگیوں کو تباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے بلکہ انہیں خوشحال دیکھنا چاہتے ۔۔

TOPPOPULARRECENT