Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / حصول اراضیات بل پر آج لوک سبھا میں رائے دہی

حصول اراضیات بل پر آج لوک سبھا میں رائے دہی

نئی دہلی ۔ 9 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )حصول اراضیات بل پر کل لوک سبھا میں محاذ آرائی یقینی دکھائی دے رہی ہے جہاں اس بل پر رائے دہی ہوگی ۔ اپوزیشن ارکان اپنی مخالفت پر قائم ہیں جبکہ حکومت نے پھر ایک بار قانون میں چند تبدیلیوں کی پیشکش کی ہے تاکہ کسان برادری کے مفادات کا تحفظ ہوسکے ۔ این ڈی اے کی حلیف شیوسینا نے اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے ، حالانکہ لوک سبھا میں اُس کی تائید حکومت کیلئے زیادہ اہم نہیں کیونکہ بی جے پی کو قطعی اکثریت حاصل ہے ۔ کانگریس نے اپنا موقف سخت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بل کی مخالفت میں ووٹ دے گی اور یہ بل پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی کو روانہ کرنے یا پھر 2013 کی اصل شکل میں پیش کرنے پر زور دیا ہے ۔ پارٹی نے اپنے تمام ارکان کو تین سطری وہپ جاری کی جس میں انھیں ایوان میں حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ سونیا گاندھی کی زیرصدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دوسری طرف وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے لوک سبھا میں آج کہا کہ حکومت کسان برادری اور ملک کے مفاد میں اس بل میں ترمیم کیلئے تیار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT