Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / حصول اراضیات بل کے خلاف عام آدمی پارٹی کی آج ریالی

حصول اراضیات بل کے خلاف عام آدمی پارٹی کی آج ریالی

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : مرکزی حکومت کی جانب سے قانون حصول اراضی بل کو پاس کرتے ہوئے ملک کے کسانوں سے جبراً اراضی حاصل کر کے صنعتکاروں اور کارپوریٹ شعبہ جات کو راست فائدہ پہنچانے کی کوششوں کے خلاف بطور احتجاج عام آدمی پارٹی تلنگانہ کے زیر اہتمام 22 اپریل 11-30 بجے دن زیر قیادت پروفیسر ویشویشور راؤ بمقام دفتر عام آدمی پارٹی ت

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : مرکزی حکومت کی جانب سے قانون حصول اراضی بل کو پاس کرتے ہوئے ملک کے کسانوں سے جبراً اراضی حاصل کر کے صنعتکاروں اور کارپوریٹ شعبہ جات کو راست فائدہ پہنچانے کی کوششوں کے خلاف بطور احتجاج عام آدمی پارٹی تلنگانہ کے زیر اہتمام 22 اپریل 11-30 بجے دن زیر قیادت پروفیسر ویشویشور راؤ بمقام دفتر عام آدمی پارٹی تا مجسمہ امبیڈکر ایک ریالی منظم کی جائے گی ۔ ترجمان عام آدمی پارٹی تلنگانہ پروفیسر ویشوریشور راؤ ، اراکین شریمتی نمراتا جیسوال ، مسٹر میر محمد علی خالد ، ایس سری سیلم پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزقانون حصول اراضی کو نافذ کرکے کسانوں کو ہراساں کر رہا ہے جب کہ ہندوستان میں 70 فیصد عوام کے روزگار کا دار و مدار زراعت پر منحصر ہے اور حکومت اراضی کے مالکین کو اطلاع دئیے بغیر اراضیات کو جبراً حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے مرکز پر زور دیا کہ وہ فوری اس قانون کو نافذ کرنے کے فیصلہ سے دستبرداری اختیار کرے ۔

TOPPOPULARRECENT