Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / حصول اراضیات ترمیمی بل صدر جمہوریہ کی منظوری کا منتظر ‘ہریش راؤ

حصول اراضیات ترمیمی بل صدر جمہوریہ کی منظوری کا منتظر ‘ہریش راؤ

حیدرآباد 5 جنوری ( این ایس ایس ) اسمبلی کے سرمائی اجلاس میںمنظور حصول اراضیات ترمیمی بل صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی منظوری کا منتظر ہے ۔ ریاستی حکومت نے یہ بل صدر جمہوریہ کی منظوری کیلئے روانہ کردیا ہے ۔ وزیر آبپاشی و امور مقننہ ٹی ہریش راؤ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس بل کو صدر جمہوریہ کی منظوری حاصل ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے یہ بل مرکز کو روانہ کردیا ہے اور حکومت کو امید ہے کہ یہ بل صدر جمہوریہ کی منظوری حاصل کرلے گا جس کے بعد ترقیاتی کاموںکی انجام دہی عمل میں آئیگی ۔ یہ کام ریلویز ‘ آبپاشی ‘ صنعتوں ‘ ہاوزنگ کے شعبہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل صدر جمہوریہ کی منظوری حاصل کرنے کے بعد ریاست میںتیز رفتار ترقی میں معاون ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT