Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حصول اراضیات جی او کو کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل کا امکان ‘ چیف منسٹر کی رفقا سے مشاورت

حصول اراضیات جی او کو کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل کا امکان ‘ چیف منسٹر کی رفقا سے مشاورت

حیدرآباد 4 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ میں آبپاشی پراجیکٹس کیلئے حصول اراضیات سے متعلق جی او 123 کو ہائیکورٹ میں کالعدم قرار دیئے جانے کی روشنی میں ٹی آر ایس حکومت اس پر ازسرنو غور کرنے پر مجبور ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آئندہ کے لائحہ عمل کو قطعیت دینے آج بعض بااعتماد کابینی رفقاء اور اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ حصول اراضیات کے مسئلہ سے سنجیدگی کے ساتھ نمٹنے ‘ جی اوز کو کالعدم قرار دینے ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف رِٹ پیش کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر کے قریبی ذرائع نے کہا کہ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بعض ممتاز ماہرین قانون سے بھی تبادلہ خیال کریں تاکہ رِٹ درخواست کی پیشکشی کے لئے موثر انداز میں اقدامات کئے جائیں اور کالعدم کردہ جی اوز کو دوبارہ بحال کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT