حصول اراضی بل کی مخالفت جاری رہے گی

کریم نگر ۔15مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کے حصول اراضی بل کو واپس لینے کے مطالبہ کے تحت سی پی آئی قومی سمیتی کی اپیل پر ضلع کمیٹی کے زیراہتمام یہاں کریم نگر میں جمعرات کو دفتر کلکٹریٹ کے روبرو جیل بھرو پروگرام منظم کیا گیا ۔ ضلع کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے سی پی آئی کارکن سی پی آئی کے دفتر سے ایک جلوس کی شکل میں کلکٹریٹ پہنچے او

کریم نگر ۔15مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کے حصول اراضی بل کو واپس لینے کے مطالبہ کے تحت سی پی آئی قومی سمیتی کی اپیل پر ضلع کمیٹی کے زیراہتمام یہاں کریم نگر میں جمعرات کو دفتر کلکٹریٹ کے روبرو جیل بھرو پروگرام منظم کیا گیا ۔ ضلع کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے سی پی آئی کارکن سی پی آئی کے دفتر سے ایک جلوس کی شکل میں کلکٹریٹ پہنچے اور دھرنا دیا ‘ کارکن ہماری زمین پر ہمارا حق ہے ‘ اس کی حفاظت کریں گے جیسے نعرے بلند کرتے ہوئے تقریباً دو گھنٹے تک دھرنا دیاور مین گیٹ پر ہلہ بول دیا ۔ دفتر کلکٹر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی ‘ دھکم پیل میں کئی کارکن کے لباس تار تار ہوگئے اور کئی کارکن زخمی ہوگئے ۔ پولیس کی بھاری تعداد نے حالات پر قابو پالیا جبکہ تقریباً دیڑھ سو کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ اس موقع پر سی پی آئی ضلع سکریٹری کومٹ ریڈی گوپال ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے مفادات کے خلاف جو بھی حکومت کا زبردستی لایا جانا والا حصول اراضی بل کی سخت مخالفت کی جائے گی ۔ یہ بل صرف سرمایہ داروں ‘ صنعت کاروں کے لئے فائدہ بخش ہوگا ۔ غریب کسانوں میں اس بل کی بدامنی اور بے چینی پیدا ہوگی ۔ زرعی پیداوار اجناس کی قیمتوں میںبھی اضافہ کا خطرہ ہے ۔ اس موقع پر سی پی آئی قائدین رتناکر ‘ اشوک ‘ شوبھا رانی ‘ کے بھکشا پتی ‘ لکشمی ‘ گنٹہ کیداری راجو ‘ پنٹیا ‘ آئیلا ‘ سوری ‘ بالاملو ‘ بی سرینواس ‘ انیل کمار ‘ نرسیا ‘ سروجنی ‘ راجیا اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT