Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حصول اراضی قانون کے مطابق ہی معاوضہ کی ادائیگی

حصول اراضی قانون کے مطابق ہی معاوضہ کی ادائیگی

چپہ ڈنڈی میں اجلاس سے آر ڈی او عائشہ مسرت خانم کا خطاب
چپہ ڈنڈی ۔2فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حصول اراضی قانون کے مطابق جن کسانوں کی اراضی لی گئی ہے ‘ انہیں حکومت نقصان کا معاملہ ادا کرنے کی پابند ہے ۔ آر ڈی او عائشہ مسرت خانم نے واضح کیا ۔ چپہ کرتی رامڑک مواضعات کے درمیان سے گزر رہی پرانہیتا چیوڑلہ کے آٹھویں پیاکیج ‘ گراوینی کنال کی تعمیر کے سلسلہ میں ان مواضعات کے مقیم متوطن کسانوں نے منعقدہ خصوصی اجلاس میں آر ڈی او نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق 123 جی او کے مطابق فی ایکر 7.50 لاکھ روپئے قیمت کی ادائیگی کا حکومت سے جو معاہدہ کو ہائیکورٹ میں کچھ افراد کے داخل کردہ مقدمہ پر عدالت نے جو فیصلہ دیا ہے اس کے مطابق خریدا نہیں جاسکتا کہا گیا ہے ۔ فی الحال حصول اراضی قانون کے مطابق ایکر کو 6لاکھ روپئے حکومت نقصان کا معاوضہ یا قیمت ادا کررہی ہے ‘ آر ڈی او نے واقف کروایا ۔ چنانچہ کسان اپنی اراضی کو 123جی او کے مطابق ہی نقصان کے معاوضہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ فصل پر پیداوار سے بھی نقصان کا اندازہ لگایا جانے ‘ زرعی باؤلی اور اس کے تحت کی زمین کا بھی سروے کیا جاکر مزید نقصان کا معاوضہ ادا کیا جانا چاہیئے کہا گیا ۔ اس اجلاس میں ایم پی پی مارکنڈ کشٹا ریڈی محکمہ آبپاشی ‘ انجنیئر سریدھر ‘ وسنت راؤ تحصیلدار ‘ معین احمد آر آئی جمنا مختلف دیہاتوں کے سرپنچ اور رمنا ریڈی ‘ جی وینکٹ ریڈی رامڑگ دنوجی سیٹھ ‘ سری راملو ‘ یلی چپہ کرتی کے کسان شریک تھے ۔
غیر مجاز طور پر ریت کی منتقلی کے خلاف کارروائی
آتماکور۔2فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آتماکور کے قریب ایک ندی سے غیر مجاز طور پر ریت منتقل کی جارہی تھی ۔ مقامی عوام آتماکور کے نوجوانوں نے اس ٹریکٹر کو روکا اور مقامی پولیس اسٹیشن پر اطلاع دی ۔ اطلاع کے فوری بعد پولیس مقام پر پہنچ کر ریت سے بھری ہوئی ٹریکٹر کو پولیس اسٹیشن لے گئے اور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے مقامی نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر حامد ‘ نیر ‘ ظہیر ‘ رمیش اور دیگر نوجوان موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT