Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حصول اراضی کے کاموں میں سرعت لانے کی ہدایت

حصول اراضی کے کاموں میں سرعت لانے کی ہدایت

کریم نگر میں جائزہ اجلاس ‘ ریاستی وزراء ہریش راؤ اور ایٹالہ راجندر کی مخاطبت

کریم نگر ۔ 9 ؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مڈمایز کے آبی وسائل سے استفادہ کے لئے ریاستی حکومت اولین توجہ دے رہی ہے ۔ یہ ندی کافی اہمیت کی حامل ہے ۔ ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے یہ بات کہی ۔ متحدہ ضلع کریم نگر میں پراجکٹوں کے لئے حصول اراضی اور متاثرین کے معاوضہ ‘ بازآباد کاری جیسے امور پر وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کے ساتھ ہفتہ کی رات کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مڈمایترپراجکٹ ذخیرہ آب میں 10 ٹی ایم سی پانی ذخیرہ کی گنجائش ہے چنانچہ فوری ڈسٹری بیوٹرس سے متعلقہ ‘ حصول اراضی میں تیزی پیدا کرلی جانے حکم دیا ۔ اس ذخیرہ آب سے متعلقہ 4.8 لاکھ کیوبک میٹرس کنکریٹ کے کاموں میں پچھلے دس سال میں 65.00 کیوبک میٹرس کام کئے جانے پر علحدہ تلنگانہ ریاست 3.49 لاکھ کیوبک میٹرس کام ہوچکاہے ۔ 1.38 کروڑ کا کاموں 80 لاکھ کیوبک میٹرس کام ان تین سالوں میں کیا گیا ہے ۔ ایلم پلی اراضی کام پورا ہوگیا لیکن نہروں کی کھدوائی میں رکاوٹیں پیدا کی گئی وہ کام پورا کرلیا جا کر اس خریف میں تین لاکھ ایکراراضی کو آبپاشی کی سہولت فراہم کی جانے کے لئے متعلقہ عہدیداروں کو حکم دیا ۔ گوٹہ پلی پراجکٹ کو منسوخ کردینے کی وجہ سے حاصل شدہ زمینات میں سے 400 ایکراراضی واپس کردینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ کسان درخواست دے سکتے ہیں مشورہ دیا ۔ منتھنی لفٹ اریگیشن اسکیم کے کام پورے کرلے کر آنے والے مہینہ میں اس کے ذریعہ 20 ہزار ایکر کی سیرابی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی ایس آر ایس پی ایاکٹ کے حدود میں ٹل ٹوپیڈ طرز عمل اپنایاجائیگا ۔ ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایلم پلی پیاک واٹر کے تحت شروع کردہ لفٹ ار یگیشن پراجکٹوں کا کام عجلت کے ساتھ کیا جائے ۔ اس موقع پر مختلف قائدین اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT