حصول اراضی کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

کریم نگر ۔ 22۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں زیر تعمیر سری پدایلم پلی ، کالیشورم ، لفٹ ایریگشن اسکیم ، مڈ مانیر پراجکٹس سے متعلق اراضی کا حصول پراجکٹس کے زیرآب مواضعات کی عوام کی بازیابی کالونیوں کی تعمیر کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے عہدیداران کو احکامات دیئے ۔ کل صبح کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں پراجکٹس کیلئے

کریم نگر ۔ 22۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں زیر تعمیر سری پدایلم پلی ، کالیشورم ، لفٹ ایریگشن اسکیم ، مڈ مانیر پراجکٹس سے متعلق اراضی کا حصول پراجکٹس کے زیرآب مواضعات کی عوام کی بازیابی کالونیوں کی تعمیر کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے عہدیداران کو احکامات دیئے ۔ کل صبح کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں پراجکٹس کیلئے اراضی کا حصول بازیابی کالونیوں کی تعمیر پر متعلقہ عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا سریپدایلم پلی پراجکٹ کے احاطہ میں (500) ایکر منتھنی کے احاطہ میں (128) ایکڑ ، مڈمانیر پراجکٹ کے احاطہ میں (170)ایکر اراضی کے حصول کرنا باقی ہے ۔ ایک ماہ میں یہ کام مکمل کرنے زور دیا ۔ اراضی کے حصول کیلئے (20) افراد سرویرس کو ایک ماہ تک الاٹ کرنے جوائنٹ کلکٹر کو مشورہ دیا ۔ پندرہ دن میں ایک مرتبہ کاموں کے ترقی کا جائزہ لینے مقامی سطح پر دورہ کر کے مقامی مسائل کی یکسوئی کریں ۔ پراجکٹس کے زیر آب مواضعات کی عوام کو دوبارہ بازیابی کالونیوں میں تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کریں ۔ تمام سرکاری عمارات کی تعمیرات مکمل کر کے ان کو مختص کئے گئے اراضی میں مکانات کی تعمیر کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کریں ۔ موسم برسات میں مواضعات میں پانی آرہا ہے کہنے پر فوری اس کی نکاسی کیلئے اقدامات کرنے ہدایت کی ۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر پوسومی باسو ، اسپیشل کلکٹر سندرانبار ، ایس آر ایس پی سی ای انیل کمار ، ایس ای ایز اسپیشل ڈپٹی کلکٹرس ، آر ڈی اوز و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT