Monday , July 16 2018
Home / شہر کی خبریں / حصول اعلیٰ تعلیم میں لڑکوں کے بہ نسبت لڑکیاں آگے

حصول اعلیٰ تعلیم میں لڑکوں کے بہ نسبت لڑکیاں آگے

عثمانیہ یونیورسٹی سے طلبہ کی رغبت ، معیار تعلیم ساری دنیا میں مشہور
حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حصول اعلیٰ تعلیم کے میدان میں لڑکوں کے مقابلہ لڑکیاں نہ صرف آگے ہیں بلکہ اعلیٰ نمبرات سے کامیابی بھی حاصل کررہے ہیں ۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلوں کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ چار سال کے عرصہ میں لڑکیوں کے ہی زیادہ داخلے ہوئے ہیں اور پی جی نشستوں پر بھی لڑکیوں نے ہی زیادہ داخلے حاصل کئے ہیں ۔ شہر سے زیادہ طالبات داخلہ لے رہے ہیں ۔ کامیابی کے اوسط اور گولڈ میڈل حاصل کرنے میں بھی لڑکیاں ہی سبقت لیجارہی ہیں ۔ جس سے یونیورسٹی کا معیار تعلیم و دیگر انتظامات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔۔
٭ عثمانیہ یونیورسٹی تمام یونیورسٹیز کے مقابلہ تعلیمی میدان میں آگے ہے ۔ جس کی وجہ سے لڑکیاں عثمانیہ میں زیادہ داخلے حاصل کررہے ہیں ۔۔
٭ عثمانیہ یونیورسٹی کی تاریخی حیثیت طلباء کے لیے کشش ہے ۔۔
عثمانیہ یونیورسٹی کے پی جی کورسیس میں
چار سالہ داخلوں کی تفصیلات
سال طلبہ لڑکیاں لڑکے
2013-14 11,519 5,250 6,269
2014-15 10,916 5,087 5,829
2015-16 11,586 7,538 7,048
2016-17 13,320 7,289 6,031

TOPPOPULARRECENT