Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / حصول تلنگانہ کے مقاصد کی تکمیل کیلئے آج سے یاترا

حصول تلنگانہ کے مقاصد کی تکمیل کیلئے آج سے یاترا

اضلاع میں تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شعور بیداری مہم
حیدرآباد۔20جون(سیاست نیوز) تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام 21جون تا24جون ریاست کے مختلف اضلاع میں ’حصول تلنگانہ کے مقاصد کی بازیابی یاترا ‘ کا آغاز عمل میںلایاجارہا ہے۔ منگل کے روز یادگارِ شہیداں گن پارک سے یاترا کی شروعات عمل میںآئی گی اور میدک میں حصول تلنگانہ کے مقاصد کی بازیابی کے متعلق ایک شعور بیداری جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایاجائے گا۔ چیرمن تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودانڈرام نے اس ضمن میںبتایاکہ میدک کے بعد 22جون کو نارائن کھیڑ‘ اندول‘ جوگی پیٹ‘ اور دیگر مقامات جبکہ23جون کو شنکر پیٹ‘ راما ئن پیٹ‘ سوریہ پیٹ تانڈہ‘ نارسنگی‘ اور 24جون نظام پیٹ ‘پاتا ریڈی پلی‘ بوئن پلی کراس روڈ‘دباک‘ تما پور‘ سدی پیٹ میں شعور بیداری جلسہ عام کا انعقاد عمل میںلایاجائے گا۔ پروفیسر کودانڈرام نے کہاکہ مذکورہ شعور بیداری جلسہ عام کا مقصد حصول تلنگانہ کے بعد جو توقعات ریاست کی عوام کو تھے ان کو تین سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی پورا نہیںکیاگیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ چار روزہ یاترا کے بعد اس ضمن میںمستقبل کی حکمت عملی کے لئے جے اے سی اجلاس منعقد کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں بے روزگاری کے گراف میںکسی قسم کی کوئی کمی نہیںائی ہے اور نہ ہی کسانوں کے ساتھ انصاف ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تعلیمی شعبہ جات میںبھی جن اصلاحات کی ضرورت تھی کو نافذ کرنے میںبھی حکومت پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ پروفیسر کودانڈرام نے کہاکہ جب تک ریاست تلنگانہ کی تشکیل کا مقصد پورا نہیںہوجاتا تب تک تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی عوام میںشعور بیداری مہم کو جاری رکھے گی۔

TOPPOPULARRECENT