Tuesday , May 22 2018
Home / جرائم و حادثات / حصول روزگار میں ناکامی پر خودکشی

حصول روزگار میں ناکامی پر خودکشی

حیدرآباد /13 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) روزگار کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودسوزی کرلی ۔ شاہ عنایت گنج کے علاقہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جو سنسنی کا سبب بن گیا چونکہ خودسوزی کرنے والے کا علاقہ سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔ جس کو شناحت سے سنسنی پھیل گئی ، شاہ عنایت گنج پولیس نے فوری اقدام کرتے ہوئے اسکی شناخت ظاہر کی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ شخص چندرا پرکاش جو اپوگوڑہ کے علاقہ تاناجی نگر میں رہتا تھا ۔ اس نے جمعرات بازار کے علاقہ میں خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چندرا پرکاش روزگار کی تلاش میں تھا اور روزگار حاصل ہونے میں دشواریاں پیدا ہو رہی تھی جس سے یہ شخص دلبرادشتہ ہوگیا تھا ۔ جو کل موٹر سائیکل لیکر گھر سے روانہ ہوا اور جمعرات بازار پہونچکر اس نے پٹرول ڈالکر خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

لاپتہ شخص کی نعش برآمد
حیدرآباد /13 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز پولیس نے لاپتہ شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو مکان کے سمپ سے دستیاب ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ سنکھا راؤ گذشتہ دو دنوں سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا ۔ یہ شخص پیشہ سے ٹیلر تھا جو جوبلی ہلز کے علاقہ کرشنا نگر میں رہتا تھا ۔ گذشتہ چند عرصہ قبل اس کے بیوی بچے اس سے علحدہ ہوگئے تھے اور وہ تنہائی سے پریشان تھا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے یہ بات بتائی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT