Wednesday , December 12 2018

حصول روزگار میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) روزگار کی تلاش میں ناکامی سے تنگ آکر ایک نوجوان نے خودکشی کرلیا ۔ پنجہ گٹہ علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ کرانتی کمار جو بی ایس مقطعہ علاقہ کے ساکن نرسمہا راؤ کا بیٹا تھا ۔ گذشتہ چند عرصہ سے ملازمت تلاش کر رہا تھا ۔ ہر روز صبح مکان سے نکلنا اور شام واپس آنا اور ہر جگہ جہاں ملازمت کا موقع ہو وہاں قسمت آزماتا تھا تاہم مسلسل ناکامیوں سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا اور پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حفیظ پیٹ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائین کی عبور کرنے کے دوران ایک شخص ٹرین کو زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق ایک شخص جس کی عمر تقریباً 35 سال بتائی گئی ہے وہ کل رات بورا بنڈہ اور حفیظ پیٹ کے درمیان موجود ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT