Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حصول روزگار کی صلاحیتوں میں اضافہ ‘اُردو یونیورسٹی میں دو روزہ تربیتی پروگرام

حصول روزگار کی صلاحیتوں میں اضافہ ‘اُردو یونیورسٹی میں دو روزہ تربیتی پروگرام

حیدرآباد، 20؍ مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے تربیت و تعیناتی سیل کے زیر اہتمام ’’حصول روزگار کی صلاحیتوں میں اضافہ‘‘ کے موضوع پر ماقبل تعیناتی دو روزہ تربیتی پروگرام کا 23 اور 24 ؍ مارچ کو اسکول آف لینگویجس میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ اکیڈیمک الائیڈ لرننگ انسٹیٹیوٹ، حیدرآباد کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس تربیتی پروگرام میں اسکول آف لینگویجس اور آرٹس و سوشل سائنس کے آخری سمسٹر کے طلبہ اور فارغین شرکت کرسکتے ہیں۔تربیتی پروگرام میں شخصیت سازی، ترسیلی صلاحیتوں میں نکھار،بائیو ڈاٹا کی تیاری اور انٹرویو کی مشق جیسے موضوعات کا احاطہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT