Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / حصول علم آج وقت کی اہم ضرورت

حصول علم آج وقت کی اہم ضرورت

علم سے پسماندگی کا خاتمہ ہوگا ، انڈو برٹش تقسیم اسکالر شپ جلسہ ، جناب زاہد علی خاں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : علم کے حصول کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ۔ علم سے دوری بڑی پسماندگی میں ڈھکیل دیتی ہے ۔ مسلمان آج دنیا کی سب سے بڑی آبادی والی دوسری قوم ہے اور آئندہ نصف صدی میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ آبادی مسلمانوں کی ہوجائے گی اس کے لیے مسلم طبقہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا چاہئے جو دنیا کی سب سے بڑی قوم بننے جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے یہاں انڈو برٹش مسلم ایجوکیشنل فاونڈیشن لندن کے ایس ایس سی / انٹر میڈیٹ اسکالر شپ کے جلسہ تقسیم منعقدہ محبوب حسین جگر ہال عابڈس میں مخاطب کرتے ہوئے کیا اور والدین پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے لڑکیوں کی تعلیم 984 کی طرح لڑکوں کو بھی اچھی تعلیم دلائیں ۔ آج لڑکیاں اچھا پڑھ رہی ہیں لڑکے پیچھے ہیں ۔ آج کے اسکالر شپ کے حصول میں لڑکیوں کے مقابل لڑکوں کا تناسب بھی بہت کم دیکھا گیا ۔ زبان کے متعلق جناب زاہد علی خاں نے کہا کہ انگریزی بین الاقوامی زبان اس کو لازمی طور پر سیکھنا چاہئے ۔ تلگو مقامی اور ریاستی سرکاری زبان ہے ۔ اس کی بھی اہمیت ہے اور اردو مادری زبان ہے ۔ اس کو بھی سیکھنا چاہئے ۔ سیاست کی تعلیمی خدمات کے حوالہ سے بتایا گیا کہ پچھلے سال ایک پرانے شہر کی لڑکی ٹرپل آئی ٹی میں داخلے کے لیے ادارہ سیاست سے رجوع ہوئی اور ان کی فیس ادا کی گئی ۔ تب دوسرے دن ایک اور لڑکی ٹولی چوکی سے دفتر سیاست سے رجوع ہو کر آل انڈیا 19 رینک بتائی ۔ اور اس کو سال بھر فیس کا ادارہ سیاست نے انتظام کیا ۔ یہ خوش آئند علامت ہے ۔ دوسرے سال یہ طالبہ نہیں آئی ، ان کو کسی ملٹی نیشنل کمپنی نے ملازمت کا پیش کش کیا ایسے ہر شعبہ میں مسلم طلبہ کو جانا چاہئے ۔ آج ہر طالبہ ڈاکٹر یا انجینئر بننا چاہتی ہے کوئی لا یا جرنلزم کی طرف نہیں جارہے ہیں جب کہ ہم کو زندگی کے ہر شعبہ میں مقام بنانے کی ضرورت ہے ۔ جناب زاہد علی خاں نے ایس ایس سی / انٹر طلبہ کو اسکالر شپ کی رقم کی ادائیگی پر انڈو برٹش فاونڈیشن لندن برطانیہ کے ڈاکٹر فصیح الدین کی ستائش کی جو گذشتہ 18 برسو ں سے ہر سال حیدرآباد کے مسلم طلبہ کو نقد رقم کی اسکالر شپ عطا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فصیح الدین چیرمین انڈو برٹش فاونڈیشن لندن کی مرتب کردہ عقیدہ آخرت کی کتاب کی رسم رونمائی جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں انجام دی گئی ۔ انڈو برٹش فاونڈیشن کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے ڈاکٹر فصیح الدین نے کہا کہ وہ سال 1999 میں اس فاونڈیشن کو قائم کئے جو فلاحی و تعلیمی کام کے لیے بنائی گئی اور ہر سال حیدرآباد کے مسلم دسویں / انٹر میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد رقم کے اسکالر شپ دئیے جارہے ہیں اور گذشتہ 17 سال سے یہ سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے ادارہ سیاست کے باہمی تعاون و اشتراک کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر 30 ایس ایس سی کے طلباء وطالبات کو اور 25 انٹر میڈیٹ کے طلباء وطالبات کو نقد رقمی اسکالر شپ اور سرٹیفیکٹ عطا کئے گئے ۔ پروگرام کے انعقاد میں جناب میر شجاعت علی جنرل منیجر سیاست نے مکمل معاونت کی ۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور شکریہ ادا کیا ۔ میرٹ ایوارڈ یافتہ منتخب طلبہ نے اپنے تاثرات بیان کئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT