Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حصول علم کیلئے خوب محنت کرنے طلبہ کو مشورہ

حصول علم کیلئے خوب محنت کرنے طلبہ کو مشورہ

یوم اساتذہ تقریب سے محترمہ سورنلاسنیم کاخطاب

کرنول7  ستمبر ( ڈسٹرکٹ سیاست نیوز ) ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کی 128 ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر گورنمنٹ اردو بوائز ہائی اسکول کے زیر اہتمام یوم اساتذہ تقریب منعقدکی گئی ۔ اس موقعہ پر اسکول کی محترمہ سورنلاسنیم  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کی تعلیمی خدمات تاحیات یاد رکھی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی نے علم کے فروغ میں اس نداز سے محنت کیا کہ آخر میںحکومت نے ان کے پیدائشی دن کو یوم اساتذہ کے نام سے موسوم کیا ۔ ہر سال آنجہانی کے یوم پیدائش کو یوم اساتذہ تقاریب منعقدکی جاتی رہیں گی ۔ انہوں نے طلباء سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ حصول علم میںکوئی کسر باقی نہ رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک دوروہ بھی دیکھا ہے کہ حصول علم کے راہوں میںکئی دقتیں پیش آیا کرتی تھیں ، مالدار اور اہل ثروت لوگوں کے تقدیر ہی میں علم لکھا ہوا تھا ۔ لیکن آج کے دور میں حکومت نے علم حاصل کرنے والوں کے لئے سینکڑوں راہیں فراہم کر رکھی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود اگر کوئی بہانہ بنا رہا ہے تو وہ اس کیلئے وبال زندگی ہے ۔ محترمہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حصول علم اخلاق کے دائرہ میں ہو ، اگر اخلاق سے عاری علم حاصل کیاجائے تو وہ پھربے معنیٰ بلکہ الٹا نقصان پہنچانے والا ہوگا ۔ اس موقعہ پر اسکول کے طلباء نے میرمعلمہ محترمہ سورنلاسنیم ودیگر تمام اساتذہ کی خدمت میں تہنیت پیش کیا ۔کئی طلباء وطالبات نے استاذ کی فضیلت کے عنوان پر تقاریر بھی کیا ۔ اس موقعہ پر اساتذہ میںجناب ایم سعدالرحمن صاحب ، جناب سلیم باشاہ صاحب ، جناب بی تیمور باشاہ صاحب ، جناب ایم دادا پیر صاحب ، جناب محبوب باشاہ صاحب ، مسٹر بی کرشٹنا ، مسٹرجی وینکٹیشورلو ، جناب کے اسلم علی صاحب ، جناب عبدالرؤف صاحب ، مسٹر اوبولیش ، جناب آر جمال ولی صاحب ، مہمان استاذ و مشہور نعت گو شاعر جناب عبدالجلیل صاحب ارم ؔ، محترمہ نسیم النساء صاحبہ ، محترمہ کوثر بیگم صاحبہ ، محترمہ طاہرالنساء صاحبہ ، محترمہ سائرہ بانوصاحبہ ، محترمہ ناہدہ صاحبہ اورمحترمہ خیرالنساء صاحبہ کے علاوہ غیرتدریسی عملہ ،طلباء وطابات شریک رہے ۔ تقریب کے ابتداء سے قبل ڈاکٹرسروے پلی رادھا کرشنن کی تصویر کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی منائی گئی ۔ قرأۃ کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا ۔ نویں جماعت کی طالبات فوزیہ ، ثمرین اور فرہین نے بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کیں۔ آخر میں مسٹر سبا راؤ نے تمام حاضرین کی خدمت میں ہدیہ ٔ تشکر پیش کرتے ہوئے تقریب کے اختتام کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT