Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حصول علم کے ساتھ عوامی خدمت کا مشورہ

حصول علم کے ساتھ عوامی خدمت کا مشورہ

چیوڑلہ میں ضلع ایس پی سرینواسلو کا طلبہ سے خطاب

چیوڑلہ میں ضلع ایس پی سرینواسلو کا طلبہ سے خطاب
چیوڑلہ۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیوڑلہ منڈل مستقر کے ودیا وکاس انجینئرنگ کالج میں سالانہ یوم تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع ایس پی مسٹر سرینواسلو اور گلوکارہ مدھو پریا نے شرکت کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ضلع ایس پی نے طلباء پر زور دیا کہ وہ حصول علم کے دوران نمایاں کردارادا کرتے ہوئے اپنی تعلیمی قابلیت میں خود کو پیش پیش رکھیں تاکہ مستقبل روشن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے تعلیمی دور میں مسابقتی میدان میں طلباء جدید معلومات پر مبنی مظاہرہ پیش کررہے ہیں جو بڑی خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیاکہ وہ محض ڈگریوں کے حصول پر تعلیمی انحصار کو ختم نہ کریں بلکہ سماج کی خدمت میں اپنے حاصل کئے ہوئے علم کے ذریعہ عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنالیں۔ انہوں نے اس موقع پر طلباء پر زور دیا کہ واپنے والدین کی خدمت کو بھی ملحوظ رکھیں اور ان کی کاوشوں کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں۔ ایک اہم پہلو کی جانب توجہ دلاتے ہوئے ایس پی نے طلبا ء پر زور دیا کہ وہ ریاگنگ کے برے اثرات کو یکسرمسترد کردیں تاکہ اپنی قیمتی جانوں کی حفاطت ہوسکے۔ ضلع ایس پی نے کالج کی بھرپور ستائش کی۔ گلوکارہ مدھو پریا نے اس موقع پر کہا کہ ماں باپ کے بعد قابل احترام شخصیتیں اساتذہ ہوتے ہیں جن کا احترام ضروری ہے کیونکہ طلباء کی ذہانت کو ابھارنے میں ان کا نمایاں رول ہوتا ہے۔ گلوکارہ مدھو پریا کے گیت پر پروگرام اختتام کو پہنچا۔ مدھوپریا کے گیت نے سامعین کے دلوں کو موہ لیا اور سامعین نے ان کے گیت پر انہیں زبردست داد دی۔اس موقع پر کالج کے انتظامیہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT