Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حصول مقصد کیلئے محنت و جستجو کی ضرورت

حصول مقصد کیلئے محنت و جستجو کی ضرورت

مدہول /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علم کی روشنی سے جہالت یک تاریکیاں دور ہوتی ہیں ۔ علم ہی کے ذریعہ ملت کی نشات ثانیہ ممکن ہے ۔ قوموں کا عروج و زوال کا تعلق ہر زمانے میں تعلیم پر موقوف رہا ۔ ایک لڑکی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم ہوتی ہے اس ہی لئے کہا گیا ہے کہ تعلیم حاصل کرو گور سے گود تک سلسلہ جدوجہد اور سخت محنت منزل مقصود تک پہونچاتی ہے

مدہول /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علم کی روشنی سے جہالت یک تاریکیاں دور ہوتی ہیں ۔ علم ہی کے ذریعہ ملت کی نشات ثانیہ ممکن ہے ۔ قوموں کا عروج و زوال کا تعلق ہر زمانے میں تعلیم پر موقوف رہا ۔ ایک لڑکی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم ہوتی ہے اس ہی لئے کہا گیا ہے کہ تعلیم حاصل کرو گور سے گود تک سلسلہ جدوجہد اور سخت محنت منزل مقصود تک پہونچاتی ہے ۔ اس بات کا اظہار سیاست ایس ایس سی کوئسچن بینک کی رسم اجرائی و تقسیم پروگرام سے جناب افروز خان صدر منڈل کانگریس پارٹی مدہول جناب محمد ابراہیم حنیف اگریکلچر آفیسر مدہول منڈل جناب ستیہ نارائنا ہیڈ ماسٹر ضلع پریشد ہائیاسکول مدہول جناب شفیع اللہ خان صدر پریس کلب مدہول منڈل جناب ایم اے عزیز ٹی آر ایس پارٹی قائد مدہول منڈل جناب وصی الدین خالد پٹیل جناب میر اصغر علی جناب کوثر احمد جناب مجیب احمد جناب تجمل احمد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور مسابقتی کا دور ہے ۔ اس میں بڑے بڑے چیالنجس کا سامنا ہے ۔ اس کے مطابق ہی ہم محنت کریں گے تو یقیناً کسی بھی منزل کو پانا کوئی مشکل نہیں ۔ پاکستان کی ایک مسلم خاتون شہناز نے اپنے عزم وہ ارادوں سے ایک پائلیٹ بن گئی ۔ آج دنیا کی پہلی مسلم پردہ نشین خاتون فضاء میں جہاز کو اڑا رہی ہے ۔ مسلمانوں کو تعلیمی پسماندگی سے نکالتے ہوئے قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ اس درد کو جناب زاہد علی خان مدیر روزنامہ سیاست حیدرآباد جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر نے یہ محسوس کرتے ہوئے عابد علی خان ٹرسٹ قائم کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اسی ٹرسٹ کے ذریعہ سیاست ایس ایس سی کوئسچین بینک کو شائع کرتے ہوئے حیدرآباد میں نہیں بلکہ اضلاع میں بھی لاکھوں روپیوں کی کتابیں مفت میں تقسیم کرتے ہوئے ملت کی تعلیمی میدان میں رہنمائی کر رہے ہیں ۔

نیز انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرتے ہوئے مارچ میں منعقد ہونے والے امتحانات میں اس سیاست کوئسچن بینک سے استفادہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔ محنت و جستجو انسان کو کسی بھی مقام پر فائز کرتی ہے ۔ آج وقت کا تقاضہ ہے ۔ تعلیمی میدان ہی نہیں بلکہ ہر شعبہ میں طلباء و طالبات کو آگے آنا ناگزیر ہے ۔ علم ہی کے ذریعہ حقیقی خوشحالی و معیاری زندگی عطا ہوتی ہے اور ذہنوں کو جلاملتی ہے ۔ جناب ابراہیم حنیف اگریکلچر آفیسر مدہول نے کہا کہ طلباء کیلئے اب وقت بہت کم ہے کہ وقت میں بہتر حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور اساتذہ سے اپیل کی کہ طلباء و طالبات کے گھر پہونچ کر تعلیمی حالات پر نظر رکھتے ہوئے امتحانات کی تیاری کروائیں ۔اس پروگرام کی کارروائی جناب ظہیرالدین نے چلائی آخر میں جناب کوثر احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر جناب شیخ رمضان جناب عارف احمد جناب طیب معین الدین محترمہ شاہین فاطمہ جناب سید امیرالدین ظفر طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT