Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / حصول ملازمت میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی

حصول ملازمت میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) ملازمت حاصل کرنے میں ناکامی کے سبب ایک نوجوان نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے بموجب 28 سالہ سید سراج ساکن جہانگیر آباد جو بی کام گریجویٹ تھا ملازمت حاصل کرنے میں ناکام رہا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ سراج نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ دوسرے واقعہ میں حبیب نگر علاقے میں 30 سالہ خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ راکھی نے /24 فبروری کو اپنے پڑوسیوں سے جھگڑے کے بعد خود پر کیروسین چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی تھی جس میں وہ شدید جھلس گئی تھی اور راکھی کو دواخانہ عثمانیہ میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ حبیب نگر پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT