Saturday , May 26 2018
Home / ہندوستان / حضرت بی بی فاطمہ ؓؓ کی شان میں گستاخی کرنیوالے کیخلاف کیس درج

حضرت بی بی فاطمہ ؓؓ کی شان میں گستاخی کرنیوالے کیخلاف کیس درج

حیدرآباد۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) حضرت بی بی فاطمہؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص روہت سردانا کے خلاف دبیرپورہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ شیعہ برادری کے افراد نے اس سلسلے میں شکایت درج کرائی ہے۔ دبیرپورہ پولیس انسپکٹر ڈی وینکنا نائیک نے بتایا کہ روہت سردانا نے اپنے ٹوئٹر اَکاؤنٹ پر گستاخانہ جملے تحریر کرتے ہوئے توہین آمیز بیان پوسٹ کیا تھا۔ اس کے خلاف تعزیرات ِ ہند کی دفعہ 295(A) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے جس کا کرائم نمبر 132/2017 ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT