Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / حضرت خسرو پاشاہ نے فرزند کو خلافت عطا کی

حضرت خسرو پاشاہ نے فرزند کو خلافت عطا کی

درگاہ قاضی پیٹ میں مختلف درگاہوں کے سجادگان اور جناب زاہد علی خان کی شرکت

حیدرآباد /17 نومبر ( شاہنواز بیگ ) ہندوستان کے مختلف مقامات کے بارگاہوں کے سجادگان کی موجودگی میں درگاہ قاضی پیٹ حضرت سید شاہ افضل بیابانی رفاعی القادریؒکے سجادہ نشین ،مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نے اپنے صاحبزادہ حضرت سید بختیار بیابانی کو خلافت و جانشینی سے سرفراز فرمایا ۔ آج بعد نماز جمعہ احاطہ درگاہ شریف میں منعقدہ اس تقریب میں رفاعی فقراء مشائخین اور خلفاء بھی شریک تھے جس میں اہم مہمان خصوصی حضرت سید محی الدین احمد ہارون ( اولاد امام حسین و بغداد شریف کے سجادہ نشین ) اور حضرت معصوم بیابانی ، حضرت شمش الدین غازی ، نظام الدین اولیا ، حضرت کمال الدین مظہری الرفعی سجادہ نشین بروڈہ خواجہ غیاث الدین چشتی اجمیر شریف ، جناب اکبر نظام الدین ، جناب زاہد علی خان مدیر روزنامہ سیاست اور سجادہ نشین گلبرگہ شریف خسرو حسینی اور حامد پاشاہ قادری بھی موجود تھے ۔ رسم عطائے خلافت تقریب کے موقع پر رفاعی فقراء نے ضربات لگاکر مظاہرہ کیا ۔ قبل ازیں جناب زاہد علی خان قاضی پیٹ درگاہ پہونچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے فرداً فرداً تمام سجادگان سے ملاقات کی خاصکر حضرت سید محی الدین احمد سجادہ نشین بارگاہ شریف بغداد سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مغل فیملی سے تعلق رکھنے والے پرنس یعقوب حبیب الدین طوسی بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT