Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے 611ویں عرس تقاریب

حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے 611ویں عرس تقاریب

صندل مبارک کے ساتھ مراسم کا آغاز‘ سجادگان اور لاکھوں زائرین کی شرکت

گلبرگہ ۔ یکم ستمبر (اسٹاف رپورٹر) حضرت بندگی مخدوم خواجہ دکن سید محمد حسینی گیسودراز بندہ نوازؒ کے 611ویں سالانہ عرس شریف کی سہ روزہ تقاریب کا کل شام تقدس مآب حضرت سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی سجادہ نشین نے تاریخی محبوب گلشن سے جلوس صندل مبارک کی برآمدگی سے بصد تزک و احتشام آغاز کیا۔جس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے لاکھوں زائرین نے شرکت کی۔ محبوب گلشن کے سبزہ زار پر مولانا سید عبدالرشید کی امامت میں نماز عصر ادائیگی کے بعد محفل سماع کا خصوصی شامیانہ میں آغاز ہوا ۔ حیدرآباد کے محمد محبوب بندہ نوازی،عتیق حسین بندہ نوازی اور دیگر قوالوں نے مبارکباد ی پڑھی اور نعتیہ کلام سناکر سماں باندھ دیا۔ محفل کی نگرانی حضرت سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین نے فرمائی۔ ان کے ہمراہ حضرت سید محمد علی الحسینی فرزند اکبر حضرت سجادہ نشین درگاہ بندہ نواز ؒ ،ڈاکٹر سید مصطفی حسینی فرزند اصغر حضرت سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز،حضرت سید شاہ اسد اللہ حسینی عرف افسر بابا، حضرت سید شاہ حسن شبیر حسینی (سجاد نشین روضہ خورد) حضرت سید شاہ یوسف حسینی برادر سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ،حضرت سید عارف حسینی برادر حضرت سجادہ نشین درگاہ بندہ نوازؒ ،حضرت حامد نواب، حضرت سید شاہ تقی اللہ حسینی چیف ایڈیٹر روزنامہ کے بی این ٹائمز، حضرت سید باقر شبیر حسینی،حضرت سید ذکی حسینی اویس بابا، ارکان خانوادہ روضہ بزرگ و روضہ خرد،حضرت سید ابو تراب قادری سجادہ نشین ہلکٹہ شریف،حضرت سید اکبر نظامی سجادہ نشین درگاہ شاہ خاموش حیدر آباد،حضرت قاسم ابوا لعلائی سجادہ نشین درگاہ حضرت محمد حسین صاحب حیدر آباد، حضرت قبول پاشاہ شطاری حیدر آباد، حضرت سید شاہ ثاقب حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت ابولفیض بیدر، سید امین رضوی سجادہ نشین سید علی گوڑا حیدر آباد ،حضرت سید امان اللہ قادری ،مولانا مفتی خلیل احمد،،مولانا تنویر احمد ،سید واجد احمد داروغہ درگاہ بندہ نوازؒ، سینئر صحیفہ نگار جناب حامد اکمل، شبیر احمد لوکھنڈ والے ، مولانا قاسم حیدر بندہ نوازی ،حبیب معظم نے شرکت کی۔ محفل سماع کے بعد حضرت سید خسرو حسینی سجادہ نشین سمرہائوس پہنچے اور صندل مبارک کی کشتی اپنے سرپر اٹھاکر جلوس کو روانہ کیا۔ اس وقت درگاہ شریف کے نوبت نواز شہنائی پر نعت شریف سنارہے تھے۔حضرت سید شاہ خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ نوازؒ کی قیادت میں اورحضرت سید محمد علی الحسینی و حضرت ڈاکٹر سید مصطفیٰ حسینی کی کار کردگی میںجلوس صندل نعرہ ہائے تکبیر ورسالتؐ کی گونج میں روانہ ہوا۔ میلاد خواں جماعت اور جلالی فقراء جلوس کے آگے تھے۔ مرفع اور بینڈ کی سامعہ نوازی میں جگت چوک، سوپر مارکٹ اور کلاتھ بازار سے گذر کر جلوس صندل مسجد مارکٹ پہنچا جہاں جلوسیوں نے نماز مغرب ادا کی۔ صراف بازار عطاربازار، صندل گلی اور نیشنل چوک سے گذرکر رات 10:30بجے جلوس آستانہ عالیہ پہنچا ۔گیارہ سیڑھی پر حضرت سجادہ نشین ارکان خانوادہ کے ہمراہ جلوس کا استقبال کیا ۔ صندل کی کشتیاں بکمال عقیدت گنبد مبارک میں پہنچائی گئیں۔ ایک بچے شب فاتحہ بائیس خواجگان چشت ہوںگے۔ دیڑھ بجے رات مراسم صندل انجام پائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT