Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حضرت سیدنا جہانگیر پیراںؒ کے سہ روزہ عرس کا آغاز

حضرت سیدنا جہانگیر پیراںؒ کے سہ روزہ عرس کا آغاز

شادنگر ۔ 16 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کی مشہور و معروف درگاہ حضرت سیدنا جہانگیر پیراںؒ کے سہ روزہ عرس تقاریب کا آغاز عمل میں آیا ۔ سہ روزہ عرس تقاریب و مراسم صندل مالی راست وقف بورڈ کی نگرانی میں عمل میں آئے ۔ نیاز خانہ درگاہ میں صندل مالی تقریب کااہتمام کیا گیا ۔ صندل مالی تقریب کا آغاز حافظ و قاری محمد فرید الدین کی

شادنگر ۔ 16 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کی مشہور و معروف درگاہ حضرت سیدنا جہانگیر پیراںؒ کے سہ روزہ عرس تقاریب کا آغاز عمل میں آیا ۔ سہ روزہ عرس تقاریب و مراسم صندل مالی راست وقف بورڈ کی نگرانی میں عمل میں آئے ۔ نیاز خانہ درگاہ میں صندل مالی تقریب کااہتمام کیا گیا ۔ صندل مالی تقریب کا آغاز حافظ و قاری محمد فرید الدین کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ بارگاہ رسالتؐ میں اشرف رضا نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔ اس موقع پر محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو نے مراسم صندل مالی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ صندل مالی تقریب کے موقع پر صندل مالی میں شرکت کرنے والے معزز حضرات کی گلپوشی و دستاربندی کی گئی ۔ بعدازاں صندل مبارک جلوس کی شکل میں نیاز خانہ سے روانہ ہو کر قبل از مغرب درگاہ شریف پہونچا ۔ مراسم صندل مالی کی رسم ریاستی وقف بورڈ سی ای او سلطان محی الدین نے انجام دی بعد صندل مالی چادرگل و فاتحہ خوانی ، سلام بحضور سرکار ﷺ پیش کرنے کے ساتھ ہی سہ روزہ عرس کا آغاز عمل میں آیا ۔ صندل مالی تقریب میں ٹی آر ایس پارٹی قائد رحیم اللہ خان نیازی جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی سکریٹری محبوب نگر سید تقی الدین ، ضلع پریشد وائس چیرمین محبوب نگر نوین ریڈی ، کتور منڈل ٹی آر ایس پارٹی قائد ویرا پلی شنکر ، شیواشنکر ، شادنگر مارکٹ کمیٹی چیرمین کے نریندر، کے سرینو ، مسعود خان کے علاوہ دیگر مقامی سیاسی قائدین موجود تھے ۔ رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو نے اخباری نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ حضرت جہانگیر پیراں کا ایک قدیم مشہور و معروف درگاہ ہے یہاں پر بلالحاظ مذہب و ملت ہزاروں عقیدت مند زیارت کیلئے آتے ہیں ۔ درگاہ شریف میں درکار مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر مممکنہ اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھرراؤ تلنگانہ کے درگاہوں کو بڑے پیمانے پر ترقی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ درگاہ حضرت جہانگیر پیراں سے کے سی آر کا خصوصی لگاؤ ہے کیونکہ وہ اس علاقہ کے ایم پی رہ چکے ہیں اور واٹر ٹینک کیلئے فنڈ بھی فراہم کیا تھا ۔ عوام میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ۔ درگاہ میں درپیش مسائل کے متعلق مقامی قائدین نے رکن اسمبلی سے تفصیلی شکایت کی ۔ مقامی عوام نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔ بعد نماز عشاء نعتیہ محفل کا انعقاد عمل میں لایا گیا بعدازاں قوالی پروگرام ہوا شادنگر ڈی ایس پی دورنا چارلو ، رورل سرکل انسپکٹر شادنگر گنگادھر ، شادنگر سی آئی شنکریا ، کتور ایس آئی ، سوریہ نائیک نے پولیس کا معقول بندوبست کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT