Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حضرت سید احمد شاہ اکبر کول گائوں کا عرس شریف

حضرت سید احمد شاہ اکبر کول گائوں کا عرس شریف

گلبرگہ ۔27 ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد رفیع الدین قادری کی اطلاع کے بموجب26واں عرس شریف ولی کامل حضرت سید احمد شاہ اکبر شاہ ؒکول گائوں تعلقہ سری گندہ، ضلع احمد نگر( مہاراشٹرا) کے سہ روزہ عرس شریف کی تقاریب زیر نگرانی تقدس مآب صوفی باصفا پیر طریقت حضرت شیخ شاہ محمد تاج الدین جنیدی صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکنؒ گلبرگہ کی نگرانی میں بصد عقیدت و احترام منایا جائیگا۔ یکم؍اکتوبر 2015؁ء م16؍ذی الحجہ1436؁ھ بروز جمعرات بعد نماز مغرب صندل مالی کے مراسم انجام پائیں گے ۔2؍اکتوبر بعد نماز مغرب جشن چراغاں،18؍ذی الحجہ بروز پیر زیارت تقسیم تبرکات ، محترم المقام شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی صاحب المعروف سراج باباخلف اکبر سجادہ نشین شیخ دکن ؒ تمام مراسم عرس شریف انجام دیں گے۔ واضح ہو کہ عرس شریف میں گلبرگہ، یادگیر کے علاوہ احمد نگر، ڈائون، پونہ، ممبئی سمیت پورے مہاراشٹرا سے معتقدین کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے ۔ محب اولیاء سے التماس ہے کہ عرس شریف کے تقاریب میں شریک ہو کر روحانی فیض و برکات حاصل فرمائیں۔ مزید تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ سیدناصر سید بارے09620786257اورذکریا خالد9740477701۔

TOPPOPULARRECENT