Wednesday , December 19 2018

حضرت سید شاہ فقیر پاشاہ قادری الجیلانی الاسحاقیؒ کا عرس شریف

کرنول /19 مارچ ( ذریعہ فیاکس ) برادر سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ اسحق ثناء اللہؒ ( روضہ درگاہ شریف ) سید شاہ دادا باشاہ قادری کے بموجب نبیرہ حضرت پیران پیر غوث الاعظم دستگیرؒ حضرت سید شاہ فقیر پاشاہ قادری الجیلانی الاسحاقیؒ کا عرس شریف منعقد کیا جارہا ہے ۔ 3 جمادی الثانی 1436ھ مطابق 24 مارچ 2015 بروز منگل صندل شریف مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب سجادہ نشین سید شاہ انور باشاہ قادری کے مکان سے صندل شریف برآمد ہوکر فقراء کے جلوس کے ساتھ ضرب و کمالات پیش کرتے ہوئے درگاہ شریف پہونچے گا ۔ صندل مالی اور چادر گل فشانی کے بعد سلام بحضور خیرالانام شجرہ خوانی کے بعد فاتحہ ہوگی ۔ بعد میں تبرک تقسیم کیا جائے گا۔ 4 جمادی الثانی 1436ھ مطابق 25 مارچ 2015 بروز بدھ عرس شریف ( چراغاں) مقرر ہیں ۔ بعد نماز عشاء سیرۃ اولیاء پر تقاریر ہوں گی ۔ 5 جمادی الثانی 1436ھ مطابق 26 مارچ 2015 بروز جمعرات زیارت کے فاتحہ مقرر ہیں ۔ صبح 9 بجے تلاوت قرآن شریف کی جائے گی۔گل فشانی ، سلام اور فاتحہ ہوگی ۔سجادہ نشین کے دست مبارک سے تبرک تقسیم کیا جائے گا ۔ فاضل و کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد و متولی سجادہ نشین آستانہ حیدری گنگاوتی کرناٹک مفتی سید شاہ خلیل اللہ قادری صاحب کی نگرانی میں یہ عرس تقاریب منعقد کئے جائیں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT