Sunday , December 17 2017
Home / انتقال نام / حضرت سید شاہ محمد انوار اشرف اشرفی الجیلانی کا انتقال

حضرت سید شاہ محمد انوار اشرف اشرفی الجیلانی کا انتقال

حیدرآباد 27 ڈسمبر (راست) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ حضرت سید شاہ محمد انوار اشرف اشرفی الجیلانی شہزادہ حضور سرکار کلاں علیہ الرحمۃ والرضوان کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش ڈھاکہ میں بروز ہفتہ بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا۔ آپ کے جسد خاکی کو بذریعہ طیارہ بنگلہ دیش سے کچھوچھہ شریف یوپی آج لایا جارہا ہے۔ بروز منگل بعد نماز ظہر احاطہ درگاہ تارک السلطنت حضرت سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی علیہ الرحمۃ والرضوان کچھوچھہ شریف یوپی میں نماز جنازہ و تدفین عمل میں آئے گی۔ آپ کی عمر 58 سال تھی۔ آپ اہل سنت و جماعت کے عظیم روحانی بزرگ تھے۔ آپ کا وصال اُمت مسلمہ و جماعت اہل سنت کے لئے ایک سانحہ ہے۔ آپ کی تبلیغی و دعوتی کوششوں سے ہند و پاک ، بنگلہ دیش، برطانیہ، انگلینڈ، سورینام، ساؤتھ افریقہ و دیگر ممالک میں کثیر تعداد میں لوگوں کو راہ ہدایت نصیب ہوئی۔ آپ مومانہ اوصاف کے حامل تھے۔ عفو و درگزر، حق گوئی، بے نفسی، بے نیازی، خورد نوازی، خدمت دین کے لئے جہد مسلسل آپ کے نمایاں اوصاف میں سے تھے۔ مزید معلومات کے لئے 9395524903 پر ربط کریں۔

حیدرآباد /27 دسمبر (راست) جناب محمد عثمان خان ولد جناب محمد شمشیر خان سابق فٹ بال کھلاڑی پولیس ڈپارٹمنٹ کا آج صبح بعمر 62 سال انتقال ہو گیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد مریم قادری چمن میں ادا کی گئی، جب کہ تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 29 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد مریم قادری چمن میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 9866541886 یا 9502899161پر ربط کریں۔

حیدرآباد 27 ڈسمبر (راست) محترمہ نسیمن بانو بنت جناب اکبر بھائی بوٹ والا اہلیہ جناب محمد نقی عنایت اللہ دایا بھائی کا 27 ڈسمبر بروز اتوار کو انتقال ہوگیا۔ میت انہی کے مکان حسنات نزد گیٹ ویل کلینک نور خاں بازار سے 28 ڈسمبر بروز دوشنبہ کو 8 بجے اٹھائی جائے گی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9966504814 ، 9010885880 پر ربط کریں۔

 

حیدرآباد 27ڈسمبر (راست) جناب محمد وہاب الدین احمد (واجد) ولد جناب محمد قطب الدین احمد مرحوم کا مختصر علالت کے بعد بروز اتوار 27 ڈسمبر کو بوقت عصر انتقال ہوگیا۔ 28 ڈسمبر بروز پیر نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد جہاں آراء ہمایوں نگر میں مقرر ہے اور تدفین درگاہ حضرت احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروزمنگل بعد نماز عصر مسجد جہاں آراء ہمایوں نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9848683891 ، 9395586111 پر ربط کریں۔

 

جناب محمد شمس الدین علی عرف مسرت پٹیل ولد جناب محمد حیدر علی (بابا پٹیل) مرحوم (ترکایامجال) کا آج بعد نماز عصر مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر 28 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر 1:15 مسجد چیونٹی شاہ کٹل گوڑہ چادرگھاٹ میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8686337786 ، 8790343055 پر ربط کریں۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔
جناب سید معظم علی مرحوم کے فرزند سید ریاست علی عرف (سلیم) ساکن جنسی بازار گولکنڈہ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 28 ڈسمبر کو جامع مسجد قطب شاہی لنگر حوض میں بعد نماز ظہر 1.30 بجے ادا کی جائے گی اور تدفین روبرو پولیس اسٹیشن قبرستان لنگرحوض میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں تین فرزندان و تین دختران شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 8374458774 پر ربط کریں۔

الحاج محمد رؤف الدین ولد جناب محمد حیدر علی مرحوم موظف ہندی پنڈت گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سٹی لاڈ بازار کا بروز اتوار کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد دعوت الاسلام قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد پیارو میاں مصری گنج میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9290484803 ، 7842008311 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT