Saturday , December 16 2017
Home / مذہبی صفحہ / حضرت شاہ سید احمد عارف حسینی ملتانی قادری ؒ

حضرت شاہ سید احمد عارف حسینی ملتانی قادری ؒ

ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی قادری

سرزمین شہر حیدرآباد ہمیشہ علماء، صلحاء، اولیاء و صوفیاء کی آماجگاہ رہی ہے جنہوں نے اپنے علوم ظاہری و باطنی سے مختلف انداز میں بلا لحاظ مذہب و ملت طالبان حق کو سرفراز فرمایا جن سے اکتساب فیض و استفادہ کرنے کو عوام الناس ہی نہیں بلکہ شاہان وقت بھی اپنی عروج و اقبال مندی تصور کرتے تھے۔ ان ہی اولیاء عظام و مشائخ کبار میں حضرت شاہ سید احمد عارف حسینی القادری الملتانیؒ المعروف میاں قبلہؒ ہیں۔ آپؒ کی ولادت باسعادت بارہویں صدی ہجری کے آخری دہے میں بعہد والی دکن نواب میر محبوب علی خان بہادر بمقام ملتانیہ منزل امام پورہ شریف میں ہوئی ، آپ کے والد ماجد حضرت شاہ سید عبدالرحیم حسینی خادمؒؒ نے اصول طریقت کے مطابق آپ کی تربیت کی اور اپنے فرزند کو عین جوانی میں خلافت و جانشینی سے سرفراز فرمایا ۔ آپ کے لیل و نہار یاد الہی اور ذکر سرور عالمانﷺ سے عبارت تھے۔ ذات رسالتﷺ سے عشق و وارفتگی، نسبت و وابستگی آپ کی سیرت کا اہم عنصر تھا۔آپ کو فارسی کے علاوہ لغت عربی پر بھی کامل دسترس و عبور حاصل تھا چنانچہ کم عمری میں بزبان عربی حمدیہ و نعتیہ اشعار رقم فرمانا آپ کا اہم مشغلہ تھا۔ ’’مرضی مولیٰ از ہمہ اولی‘‘ کو ہر آن پیش نظر رکھنے والی یہ عظیم ہستی اپنے والد ماجد کے وصال کے تیسرے سال بزمانہ طاعون بعمر ۳۲ سال بروز چہارشنبہ بتاریخ ۲۶ محرم الحرام ۱۳۳۰ھـ اپنے مالک حقیقی کو لبیک فرمایا ۔ہر سال اسی روز عرس شریف بمقام احاطہ درگاہ شریف پیر قطب المشائخ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی محققؔ امام پورہ بڑی سادگی سے انجام پاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT