Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / حضرت شیخ الاسلام کا آج صد سالہ عرس سراپا قدس

حضرت شیخ الاسلام کا آج صد سالہ عرس سراپا قدس

جلسہ تقسیم اسنادات و عطائے خلعت و دستار بندی فاضلین و حفاظ جامعہ نظامیہ

جلسہ تقسیم اسنادات و عطائے خلعت و دستار بندی فاضلین و حفاظ جامعہ نظامیہ
حیدرآباد۔/20مارچ، ( پریس نوٹ ) صد سالہ سراپا قدس حضرت شیخ الاسلام عارف باللہ الامام الحافظ محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ ؒ و جلسہ تقسیم اسناد، عطائے خلعت و دستار بندی فاضلین و حفاظ جامعہ نظامیہ بروز ہفتہ 21مارچ بعد نماز عصر تا 11بجے شب جامعہ نظامیہ مقرر ہے۔ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ صدارت کریں گے۔ محدث کبیر فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر جادالرب امین عبدالمجید صدر نشین کلیتہ الدراسات الاسلامیہ العربیۃ جامعۃ ازہر مصر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ نماز عصر 5-15 بجے ادا کی جائے گی۔ بعد نماز عصر قرآن خوانی و پیشگی چادر گل بر مزار شیخ الاسلام بانی جامعہ قدس سرہ، بعد نماز مغرب جلسہ تقسیم اسناد، عطائے خلعت و دستاربندی فاضلین و حفاظ مقرر ہے۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ خیرمقدم کریں گے۔ طلبہ جامعہ کا عربی اور اردو میں خطاب ہوگا۔ بعد ازاں کتب بانی جامعہ نظامیہ و دیگر علماء اعلام کی رسم اجرائی عمل میں آئے گی۔ عطائے خلعت و دستار بندی فاضلین و حفاظ بدست شیوخ جامعہ نظامیہ عمل میں آئے گی۔ بدست حضرت امیر جامعہ اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔ بدست مہمان خصوصی تقسیم انعامات و گولڈ میڈل عطاء کئے جائیں گے۔ مولوی سید احمد علی کنوینر صدی تقاریب و معتمد جامعہ نظامیہ شکریہ ادا کریں گے۔ بعد نماز عشاء طلبہ جامعہ قصیدہ بردہ شریف پڑھیں گے۔

TOPPOPULARRECENT