Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حضرت محمود حسینی القادری ورنگل کی عرس کی تیاریاں

حضرت محمود حسینی القادری ورنگل کی عرس کی تیاریاں

ورنگل ۔ 11 اگست ۔ ( ذریعہ فیکس) شہر ورنگل کے جلیل القدر صوفی بزرگ حضرت الحاج سید محمود حسینی القادری الملتانی چشتی صابری المعروف ایاز خواجہ ( خلف بانی اسلامیہ کالج ورنگل ) محلہ شیرپورہ ورنگل کا 57 واں عرس شریف نہایت تزک و احتشام کے ساتھ زیرنگرانی حضرت الحاج سید شاہ غوث احمد محمودی قادری چشتی صابری سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت حاجی صا

ورنگل ۔ 11 اگست ۔ ( ذریعہ فیکس) شہر ورنگل کے جلیل القدر صوفی بزرگ حضرت الحاج سید محمود حسینی القادری الملتانی چشتی صابری المعروف ایاز خواجہ ( خلف بانی اسلامیہ کالج ورنگل ) محلہ شیرپورہ ورنگل کا 57 واں عرس شریف نہایت تزک و احتشام کے ساتھ زیرنگرانی حضرت الحاج سید شاہ غوث احمد محمودی قادری چشتی صابری سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت حاجی صاحب قبلہؒ ورنگل منایا جارہا ہے ۔ سہ روزہ تقاریب عرس کا نظام العمل اس طرح رہے گا ۔ 15 اگست بروز جمعہ ( 18 شوال المکرم 1435 ھ ) بعد نماز عصر محفل درود شریف ، بعد نماز مغرب غسل شریف و فاتحہ تناول تبرک بعد نماز عشاء مجلس قصیدہ بردہ شریف 10ساعت شب سجادہ نشین صاحب کی قیامگاہ مقام محمود شیرپورہ ، ورنگل سے صندل برآمد ہوگا اور 11 ساعت شب محفل سماع ہوگی ۔ 16 اگست بروز ہفتہ (19 شوال المکرم) بعد نماز عصر محفل درود شریف ، فاتحہ عرس شریف ، چراغاں تناول تبرک عام و خاص بعد نماز عشاء محفل نعت و منقبت باہتمام بزم محمدی ؐ ورنگل منعقد ہوگی ۔ محفل نعت کے بعد عظیم الشان پیمانے پر گورنمنٹ ایڈیڈ ہائی اسکول اسلامیہ اردو میڈیم شیرپورہ ورنگل میں محفل سماع ہوگی جس میں قومی سطح کے نامور قوال خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ 17 اگست بروز اتوار بعد نماز ظہر ختم کلام مجید سلام و فاتحہ خوانی کے ساتھ تقاریب عرس کا اختتام ہوگا ۔ حضرت الحاج قادری مسعود احمد محمودی ، حضرت الحاج محمد جمیل احمد محمودی ، حضرت الحاج قطب الدین شریف محمودی اور جناب محمد شرف الدین محمودی نے آپ تمام سے تقاریب عرس میں شرکت کی گذارش کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT