Wednesday , December 13 2017
Home / انتقال نام / حضرت مولانا سید شاہ حامد محی الدین قادری شرفی کا انتقال

حضرت مولانا سید شاہ حامد محی الدین قادری شرفی کا انتقال

حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : سجادہ نشین ( روضہ خرد شرفی چمن ) درگاہ حضرت سید شاہ غوث محی الدین حسینی قادری شرفی ، مولانا الحاج سید شاہ حامد محی الدین حسینی قادری شرفی ابن حضرت سید شاہ تاج الدین قادری شرفی کا سہ شنبہ 10 ربیع الاول کو صبح کی اولین ساعتوں میں طویل علالت کے بعد سانحہ ارتحال ہوگیا ۔ حضرت مولانا ڈاکٹر سید حمید الدین شرفی سجادہ نشین حضرت تاج العرفاء نے بعد نماز مغرب مسجد شرفی چمن میں نماز جنازہ پڑھائی جس میں افراد خاندان شرفیہ حضرات علماء کرام و مشائخ عظام کے علاوہ وابستگان سلسلہ معتقدین و مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 25 دسمبر مسجد درگاہ شرفی چمن بعد نماز جمعہ مقرر ہے ۔ اس موقع پر حضرت کے فرزند مولانا سید شاہ کاظم پاشاہ قادری شرفی کی بحیثیت جانشین دستار بندی عمل میں آئے گی ۔ محفل نعت و منقبت کے بعد مزار شریف پر چادر گل پیش کی جائے گی ۔ بارگاہ رسالتؐ میں صلوۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT