Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حضورآباد میں بین ضلعی سارق گرفتار

حضورآباد میں بین ضلعی سارق گرفتار

کریم نگر۔ 23 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے ایک بین ضلعی سارق کی گرفتاری کے تعلق سے واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ سدی پیٹ ضلع کوہیڈہ منڈل میتم پلی گاؤں کے رہنے والے اے یو کرشنا 37 ولد وینکنا وڈر طبقہ کو چہارشنبہ کی صبح حضورآباد بس اسٹانڈ کے پاس گرفتار کرلیا گیا۔ پچھلے دس برسوں سے یہ سارق مختلف اضلاع میں سرقہ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔ اس کے خلاف 50 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ یہ ضعیف خواتین کو نشانہ بناتا ہے۔ انہیں وظیفہ پیرانہ سالی، راشن کارڈ دلوانے کا تیقن دلاکر ان کی تصویر بنانے کے بہانے ان کی توجہ دوسری طرف مبذول کرکے ان کے زیورات کا سرقہ کرلیا کرتا تھا۔ جمی کنٹہ میں فی الحال عارضی سکونت اختیار کرلیا تھا اور مسروقہ زیورات ورنگل میں فروخت کیا کرتا تھا۔ اطلاع پر حضورآباد پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش کی اور اس کے پاس سے طلائی زیورات برآمد کرلئے۔

TOPPOPULARRECENT