Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حفاظت خود اختیاری کیلئے کراٹے کے استعمال کا مشورہ

حفاظت خود اختیاری کیلئے کراٹے کے استعمال کا مشورہ

محبوب نگر میں منعقدہ پروگرام سے رفیق احمد قادری کا خطاب

محبوب نگر میں منعقدہ پروگرام سے رفیق احمد قادری کا خطاب
محبوب نگر /7 جون (ای میل) مجمد جہانگیر پاشاہ الکاظمی فاؤنڈر کنگ بوڈوکان کراٹے کلب محبو نگر کے بموجب کنگ بوڈوکان کراٹے کلب کے زیر اہتمام سالانہ گریٹ ٹسٹ کا مقابلہ ہوا، جس کی نگرانی محمد رفیق احمد نائب صدر نے کی۔ محمد ذکی جنرل سکریٹری کی صدارت میں ٹسٹ میں کامیاب طلبہ و طالبات کو سرٹیفکٹس دیئے گئے۔ مسٹر لکشمن ریٹائرڈ انسپکٹر آبکاری نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ واضح رہے کہ اسکول میدان مہاتما گاندھی روڈ میں گزشتہ تین سال کے دوران احتشام اجو نے بہترین تربیت حاصل کرتے ہوئے بلیک بیلٹ I ڈاؤن حاصل کیا اور لڑکیوں میں مسکان خاتون نے اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلیک بیلٹ I زون حاصل کیا۔ جب کہ کماری پلوی، نہا فاطمہ، محمد عبد النوید، محمد عبد الناصر، عبد الرحمن، جی ومشی دھر کو اورینج بیلٹ ڈبل پرموشن حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ علاوہ ازیں مزید چھ بچوں کو بھی بیلٹ حاصل ہوئے اور تمام تربیت حاصل کرنے والے بچوں کو سرٹیفکٹس دیئے گئے۔ اس موقع پر رفیق احمد قادری نے کہا کہ اب اسکول و کالجس کھلنے والے ہیں، لہذا بچوں کو چاہئے کہ اس تربیت کو قائم رکھنے کے لئے صبح مشق کرتے رہیں اور تعلیمی میدان میں اعلی نشانات حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ جناب محمد ذکی جنرل سکریٹری نے جہانگیر پاشاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بچوں کو مشورہ دیا کہ اچھے اخلاق و کردار کے ساتھ ساتھ حفاظت خود اختیاری کے لئے اس فن کا استعمال کریں اور غیر ضروری جھگڑوں میں نہ پڑیں۔

TOPPOPULARRECENT