Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حفظ قرآن سے گھروں میں برکتوں کا نزول

حفظ قرآن سے گھروں میں برکتوں کا نزول

میدک ۔ 14 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاؤن کے محلہ جیلانی گڈہ میں واقع قدیم دینی درسگاہ مدرسہ عربیہ علانے شمس العلوم کو دوبارہ کارکرد بنانے کے مقصد سے جناب ظہیر پاشاہ قادری ٹیکمال مرحوم کے فرزند جناب ولی اللہ حسینی المعروف عادل پاشاہ ٹیکمال کی سرپرستی میں جدید کمیٹی تشکیل پائی ۔ چنانچہ مولانا حافظ ایم اے شکور نے مدرسہ کے دورباہ احیاء کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر گھر سے ایک حافظ تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے قرآن کی عظمت و اہمیت کو بتلاتے ہوئے کہا کہ جس گھر میں حافظ قرآن ہوتا ہے وہاں برکتوں کا نزول ہوتا ہے اور بلائیں دور ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید سے محبت رکھنا ایمان کی علامت ہے ۔ قرآن مجید اللہ تعالی کی کتاب ہے ۔ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود خدا ہی نے لی ہے ۔ انہوں نے مدرسہ کے افتتاح کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعہ و مینار اور روشن چھاؤنیاں ہیں ۔ افتتاحی نعت میں ذمہ داران مدرسہ جناب ولی اللہ حسینی ، محمد عابد علی شطاری ، ذوالفقار حمایت ، محمد نعیم الدین ، ایم اے روف ، محمد عمر خان عکاظ ، محمد اقبال ، محمد عزیز ، اعجاز الدین ، میر اصغر علی ، میر برکت علی احسان ، محمد خالد ، محمد فاضل کے علاوہ معززین ٹاؤن جناب خواجہ معین الدین ، محمد آصف الدین ، حمید الدین قمر ، سردار خان ، ایم اے منیب ، محمد عارف حسین ، ایم اے ماجد معید ، ایم اے رشید راشد ، غوث قریشی ، سید سعادت علی ذکی ، محمد برہان الدین ، جناب محمد وحید الدین ، محمد زاہد حسین کے علاوہ دیگر حضرات موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT